ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں ٹڈیوں کے آنے کی خبر سے علاقے کے لوگوں میں افرا تفری کا ماحول ہے ، اس کے پیش نظر انتظامیہ کے جانب سے ضلع میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ٹڈیوں کا جھنڈ بہرائچ شہر کے علاوہ دیہی علاقے میں بھی داخل ہو چکی ہے جس سے کسان پریشان نظر آ رہے ہیں، اس دوران بعض کسان اپنے فصل کو بچانے کے لئے پانی کا چھڑکاؤ کر رہیں تو کئی لوگ کنسٹر، تھالی، بالٹی ڈرم وغیرہ بجا کر ٹڈیوں کے حملے سے اپنے فصل کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وہیں انتظامیہ کے جانب سے ان ٹڈیوں سے نجات کے لئے ضلع کے متعدد علاقے میں ادویات کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے ۔