ETV Bharat / state

کسان ایکتا سنگھ، کی نوئیڈا اتھارٹی سے بات چیت

دو گھنٹے تک کسانوں کے مطالبات پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد اے سی او نے کسانوں کی طرف سے دی گئی یادداشت پر چند دنوں میں کارروائی کرنے، انہیں تحریری جواب سے آگاہ کرنے اور جلد ہی دوبارہ بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

کسان ایکتا سنگھ، کی نوئیڈا اتھارٹی سے بات چیت
کسان ایکتا سنگھ، کی نوئیڈا اتھارٹی سے بات چیت
author img

By

Published : Aug 2, 2021, 8:03 PM IST

حسب اعلان کسان ایکتا سنگھ کے سینکڑوں کارکن اپنے مطالبات کےسلسلےمیں اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے سیکٹر 5 ہرولا بارات گھر پر جمع ہو کر بطور احتجاج نوئیڈا اتھارٹی کی طرف روانہ ہوئے۔اس موقع پر نوئیڈا پولیس اور آر اے ایف فورس نے کسانوں کو روک دیا۔جس کے بعد پولیس اور کسانوں کے درمیان نوک جھونک شروع ہوگئی۔ کسانوں نے انھیں گرفتار کرنے اور جیل بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

کسان ایکتا سنگھ، کی نوئیڈا اتھارٹی سے بات چیت

ایڈیشنل ڈی سی پی رن وجے موقع پر پہنچے اور کسانوں کو سمجھا بجھا کر حالات قابو میں کیا۔بعد ازیں نوئیڈا اتھارٹی کے عہدیداروں کو موقع پر طلب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اتر پردیش میں 15 اگست سے کھلیں گے اسکول

اتھارٹی کے تحصیلدار راجیو موہن سکسینہ اور اویناش ترپاٹھی ہرولہ کے بارات گھر میں کسانوں سے ملنے آئے۔ آپسی بات چیت کے بعد اتھارٹی کے عہدیداروں کے ساتھ کسانوں کا 15 رکنی ایک وفد نوئیڈا اتھارٹی بورڈ روم میں جانے کو تیار ہوا،جہاں دیگر افسران کے ساتھ اے سی ای او پروین مشرا بھی موجود تھے۔

دو گھنٹے تک کسانوں کے مطالبات پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد اے سی او نے کسانوں کی طرف سے دی گئی یادداشت پر چند دنوں میں کارروائی کرنے، اور انہیں تحریری جواب سے آگاہ کرنے اور جلد ہی دوبارہ بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

حالانکہ اتھارٹی اور انتظامیہ کی جانب سے ایسی یقین دہانی متعدد بار کرائی جا چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.