ریاست اترپردیش کے ضلع باغپت کے دوگھٹ تھانہ علاقے میں ایک کسان نے کھیت میں ہی گولی مارکر خودکشی کرلی ہے۔
اطلاع کے مطابق دوگھٹ تھانہ علاقے کے جھنڈ پور گاؤں باشندہ کسان 50 برس کے تیجویر منگل کی شام اپنے کھیت کو گیا تھا لیکن واپس نہ آیا۔
کھیت میں دوسرے کسانوں نے خون سے لت پت پڑے ایک لاش کو دیکھ کر 112 نمبر پر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔
پولیس کے مطابق تیجویر کے کنپٹی پر گولی لگنے کے نشان ہیں، موقع واردات سے پولیس نے طمنچہ بھی برآمد کیا ہے۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے، خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے، تاہم پولیس کیس درج کرکے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔