ETV Bharat / state

کسان نے خودکشی کی - بدایوں میں کسان کی خودکشی

اترپردیش کے ضلع بدایوں کے بلسی علاقے میں قرض سے پریشان ایک کسان نے پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔

بدایوں میں قرض سے پریشان کسان نے پھندہ لگا کر خودکشی کرلی
author img

By

Published : Oct 11, 2019, 8:36 PM IST

پولیس نے بتایا کہ 'بلسی تحصیل کے گرام صدر پور کے رہنے والے 47 برس کے کسان ہیم سنگھ نے سنہ 2010 میں بھومی وکاس بینک سے مرغی فارم کھولنے کے لئے 80 ہزار روپے کا قرض لیا تھا۔ قرض اب بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ہوگیا تھا جس کی وصولی کے لئے بینک کے ملازمین مسلسل کسان پر دباؤ ڈال رہے تھے۔
معاشی صورت حال ٹھیک نہیں ہونے کی وجہ سے ہیم سنگھ قرض چکا نہیں پارہے تھے اس لئے انہوں نے گزشتہ رات پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔

اہل خانہ نے بتایا کہ بینک ملازمین کے ساتھ ساتھ تحصیل کا امین بھی وصولی کے لئے کسان پر دباؤ ڈال رہا تھا۔ وصولی ملازمین اس کا ٹریکٹر بھی کھینچ کر لے جانے لگے جسے بمشکل گاؤں والوں نے رکوایا۔ بینک ملازمین نے ہیم سنگھ کو 10 تاریخ تک پیسہ جمع کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اسی سے پریشان ہوکر ہیم سنگھ نے پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.