ریاست اترپردیش میں سردی کا موسم ختم ہوتے ہی بے موسم بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے ،جس کے پیش نظر آج مایوس کسانوں نے اپنے مسائل کی حل کے لئے اپنے تحصیل کے صدر دفتر پہنچے، اور معاوضہ سے متعلق وزیر اعلی کے نام ایس ڈی ایم پریم پرکاش تیواری کو ایک میمورنڈم سونپا۔
اطلاع کے مطابق صوبے کے دیگر خطوں سمیت رامپور میں مسلسل بارش اور ژالہ باری نے کسانوں کو کافی مایوس کر دیا ہے۔ پہلے سے ہی غربت و افلاس کی زندگی بسر کرنے والے کاشتکار بے موسم بارش اور ژالہ باری سے مزید مشکلات میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

جس کے سبب آج کسانوں نے حکومت سے معاوضہ کا مطالبہ لے کر رامپور کے تحصیل دفتر پہنچے، جہاں کسانوں نے وزیر اعلی کو، ایس ڈی ایم پریم پرکاش تیواری کے ذریعے ایک میمورنڈم سونپا۔

کسانوں نے میمورنڈم کے ذریعے یوگی حکومت سے معاوضہ کا مطالبہ کیا ،اور کاشتکاری کے لئے دیے گئے قرضوں کو معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔