ETV Bharat / state

Farmer Alleges Custodial Torture in Barabanki: بارہ بنکی پولیس پر کسان نے تھرڈ ڈگری استعمال کرنے کا لگایا الزام - Barabanki news

اترپردیش میں بارہ بنکی ضلع کی مسولی پولیس پر ایک کسان نے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ دلیپ یادو نے مسولی پولیس پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسے چوری کے ایک معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے تھانے طلب کیا گیا اور رات میں پر تھرڈ ڈگری استعمال Farmer Alleges Custodial Torture in Barabanki کیا گیا۔

بارہ بنکی پولیس پر کسان نے تھرڈ ڈگری استعمال کرنے کا لگایا الزام

author img

By

Published : Dec 16, 2021, 7:35 PM IST

مسولی تھانہ حلقے کے بانسا گاؤں کے کسان دلیپ یادو کے مطابق پولیس اسے چوری کے ایک معاملے میں 12 دسمبر کی شام تھانے لے گئی اور مبینہ طور پر رات میں اس پر تھرڈ ڈگری استعمال Farmer alleges Custodial torture in Barabanki کیا گیا۔ کسان نے بتایا کہ اس کو کچھ لوگوں کے نام لیتے ہوئے حلفیہ بیان دینے پر زور دیا گیا اور 13 دسمبر کی شام اسے چھوڑ دیا گیا۔

بارہ بنکی پولیس پر کسان نے تھرڈ ڈگری استعمال کرنے کا لگایا الزام

دلیپ یادو نے بتایا کہ 13 دسمبر کی رات اس کی طبیعت بگڑ گئی تو افراد خاندان نے اسے بڑا گاؤں سی ایچ سی ہسپتال منتقل کیا۔ بعدازاں اسے ضلع ہسپتال ریفر کر دیا گیا، جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔

ریاست میں انتخابی ماحول کے درمیان کسان کی جانب سے پولیس پر لگائے گئے الزام کے بعد یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں نے ضلع ہسپتال پہنچ کر دلیپ یادو سے ملاقات کی اور اس معاملے میں خاطی پولیس عہدیداروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Paytm Fraud in Barabanki: پے ٹی ایم منی ٹرانسفر کے ذریعے ٹھگی کرنے والی لڑکی گرفتار

کانگریس نے اس معاملے میں پولیس پر سوالیا نشان لگاتے ہوئے متعلقہ پولیس اہلکاروں کی معطلی کا مطالبہ کیا۔ دلیپ یادو کسان یونین کا ذمہ دار بھی ہے جس کی وجہ سے کسان تنظیمیں بھی دلیپ یادو کے معاملہ پر سرگرم ہوگئیں۔ کسان تنظیموں نے متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر بڑے پیمانہ پر احتجاج کا انتباہ دیا۔ وہیں پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا اور اے ایس پی نارتھ کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے مطابق رپورٹ کی وصولی کے بعد ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف مناسب کاروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.