ETV Bharat / state

فرحت نقوی رام مندر کی تعمیر میں حصہ لیں گی - مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عبّاس نقوی کی چھوٹی بہن اور میرا حق فاؤنڈیشن کی بانی فرحت نقوی نے رام مندر کی تعمیر میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میرا حق فاؤنڈیشن کی بانی فرحت نقوی
author img

By

Published : Nov 15, 2019, 3:12 AM IST

اترپردیش کے ضلع بریلی میں میرا حق فاؤنڈیشن کی سربراہ فرحت نقوی نے اعلان کیا ہے کہ وہ رام مندر تعمیر میں شرکت کریں گی اور اُن کے ساتھ میرا حق فاؤنڈیشن سے وابستہ تمام طلاق متاثرین خواتین بھی شرکت کریں گی۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ جب رام مندر کا تعمیری کام شروع ہوگا تو میرا حق فاؤنڈیشن اِس تعمیری کام میں تعاون کرتے ہوئے اینٹ لگانے کا کام کرے گی۔

اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ بریلی اور اطراف میں میرا حق فاؤنڈیشن سے منسلک تمام طلاق متاثرین فاؤنڈیشن کے بینر کے زیر اہتمام رام مندر تعمیر میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے والی ہیں۔

میرا حق فاؤنڈیشن کی بانی فرحت نقوی

واضح رہے کہ بابری مسجد-رام جنم بھومی اراضی مسلۂ پر سپریم کورٹ کے دیے گئے فیصلے کا طلاق متاثرین خواتین نے استقبال کیا ہے۔

فرحت نقوی نے کہا ہے کہ' وہ سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اطمینان ظاہر کرتے ہیں کہ عدالت عظمٰی نے اس متنازعہ مسئلہ کا اپنی سطح سے فیصلہ کرکے دو بڑی قوموں کی درمیان ذہنی اور مذہبی فاصلہ کو کم کرنے کا کام کیا ہے۔

فرحت نقوی کا کہنا ہے اصل میں یہ فیصلہ دو فرقوں کے درمیان فتح اور شکست کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ ملک کی عظمت کے حق میں فیصلہ ہے اور حب الوطنی کا فیصلہ ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ فیصلہ آنے سے قبل عوام کے درمیان خوف کا ماحول تھا۔ لوگ ایک دوسرے کو حیرت اور شک کی نگاہ سے دیکھ رہے تھے، لیکن فیصلہ آنے کے بعد لوگوں کے دلوں میں فاصلے کم ہوئے اور سب نے اس فیصلہ کو تسلیم کرتے ہوئے استقبال کیا ہے۔

Intro:up_bar_1_talaaq victim proceeds to ayodhya_av_7204399

بریلی میں میرا حق فاؤنڈیسن کی سربراہ فرحت نقوی نے اعلان کیا ہے کہ وہ رام مندر تعمیر میں شرکت کرنے جائیںگی۔ اُنکے ساتھ میرا حق فاؤنڈیشن سے منسلک تمام طلاق متاثرین بھی شرکت کرینگی۔
Body:
مرکزی حکومت میں کابینہ وزیر مختار عبّاس نقوی کی چھوٹی بہن اور میرا حق فاؤنڈیشن کی بانی فرحت نقوی نے رام مندر کی تعمیر میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ جب رام مندر کی تعمیری کام شروع ہوگا تو میرا حق فاؤنڈیشن اِس تعمیری کام میں تعاون کرتے ہوئے اینٹ لگانے کا کام کرینگی۔ اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ بریلی اور اطراف میں میرا حق فاؤنڈیشن سے منسلک تمام طلاق متاثرین فاؤنڈیشن کے بینر کے زیر اہتمام رام مندر تعمیر میں بڑھ چڑھکر شرکت کرینگی۔ واضح رہے کہ ایودھیا مسئلہ پر عدالت عظمٰی کے دئے گئے فیصلے کا طلاق متاثرین خواتین نے استقبال کیا ہے۔ فرحت نقوی نے کہا ہے کہ عدالت عظمٰی کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے اطمینان ظاہر کرتے ہیں کہ عدالت عظمٰی نے اس متنازعہ مسئلہ کا اپنی سطح سے فیصلہ کرکے دو بڑی قوموں کی درمیان ذہنی اور مذہبی فاصلہ کو کم کرنے کا کام کیا ہے۔

فرحت نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام کے مطابق ہم جس ملک میں رہتے ہیں، وہاں کے قانون و عدلیہ پر یقین کرنے لازمی ہے۔ اُسکے ہر فیصلہ ہمیں منظور ہونا چاہیئے۔ اصل میں یہ فیصلہ دو فرقوں کے درمیان فتح اور شکست کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ ملک کی عظمت کے حق میں فیصلہ ہے اور حب الوطنی کا فیصلہ ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ فیصلہ آنے سے قبل عوام کے درمیان خوف کا ماحول تھا۔ لوگ ایک دوسرے کو حیرت انگیز اور شک کی نظروں سے دیکھ رہے تھے، لیکن فیصلہ آنے کے بعد لوگوں کے دلوں میں فاصلہ کم ہوئے اور سب نے اس فیصلہ کو تسلیم کرتے ہوئے استقبال کیا ہے۔

بائٹ 01۔۔ فرحت نقوی، سربراہ، میرا حق فاؤنڈیشن، بریلی
Conclusion:
مستفیض علی خان،
ای ٹی وی، بھارت اردو،
بریلی
+919897531980
+919319447700
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.