1969 میں اے ایم یو، شعبہ اردو سے ایم اے کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد 1973 میں بشیر بدر نے پی ایچ ڈی مکمل کی، لیکن کسی وجہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل نہیں کر پائے تھے۔
ڈاکٹر بشیر بدر اور ان کے اہل خانہ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے لئے بڑے پرجوش تھے۔ یونیورسٹی کی جانب سے انہیں ڈگری مہیا کر دی گئی ہے۔ ڈگری موصول ہونے پر انہوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔
اے ایم یو شعبہ رابطہ عامہ کے اسسٹنٹ ممبر انچارج ڈاکٹر راحت ابرار نے بتایا کہ اے ایم یو کے مایا ناز ڈاکٹر بشیر بدر کو حکومت ہند نے پدم شری اور ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔ 1973 میں بشیر بدر نے پی ایچ ڈی مکمل کی، لیکن کسی وجہ سے ڈگری حاصل نہیں کر پائے تھے۔ اب ان کی بیگم صاحبہ کی خواہش تھی کہ اب ان کو کسی طرح سے ڈگری حاصل ہوجائے۔ انہوں نے ہم سے رابطہ قائم کیا، جس کے بعد ان کی ڈگری تیار کی گئی۔
ڈاکٹر راحت ابرار نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر بشیر بدر نے 1969 میں ایم اے اردو میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی تھی، جس کے1973 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ ہوئی۔ بد قسمتی سے وہ ڈگری نہیں لے پائے، کیونکہ اب وہ اپنی یاداشت بھول بیٹھے ہیں ان کو چیزیں یاد نہیں رہتی ہیں، ان کو اپنے اشعار یاد نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں:
پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر اے ایم یو کے بینک اکاؤنٹس منجمد
انہوں نے بتایا کہ ان کی بیگم اور بچے اس بات کی کوشش کرتے رہے کہ ان کو پرانی یادیں تازہ کریں اسی مقصد کے تحت انہوں نے وہ ڈگری بنوائی اور وہ جب ڈگری بشیر بدر کو ملی تو انہوں نے سینے سے لگالیا اور بہت خوش ہوئے۔ انہوں نے اس کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔