ETV Bharat / state

میرا برسوں کا ساتھی بچھڑ گیا: اظہر عنایتی - اردو نیوز رامپور

نامور شاعر و ادیب اور اترپردیش کے رامپور میں قائم صولت پبلک لائبریری کے صدر سین شین عالم کے سانحہ ارتحال پر عالمی شہرت یافتہ شاعر اظہر عنایتی نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میرا برسوں کا ایک ساتھی مجھ سے اچانک بچھڑ گیا۔ اس کے بچھڑنے کا غم مجھے کچوکے لگا رہا ہے'۔

poet seen sheen alam passed away
میرا ایک برسوں کا ساتھی مجھ سے بچھڑ گیا: اظہر عنایتی
author img

By

Published : Apr 27, 2021, 6:42 AM IST

رامپور میں اردو ادب کا درخشاں ستارہ و نامور شاعر اور صولت پبلک لائبریری کے صدر سین شین عالم کے سانحہ ارتحال پر علمی، ادبی اور سماجی حلقوں میں سوگ کا ماحول قائم ہے۔

دیکھیں ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ شاعر اظہر عنایتی رامپوری نے اپنی تعزیت کا اظہار بہت ہی دکھ بھرے لہجے میں کرتے ہوئے کہا کہ میں تو اس امید میں بیٹھا ہوا تھا کہ سین شین عالم دہلی گئے ہوئے اور وہاں سے جلد ہی اللہ کے کرم سے صحتیاب ہوکر آئیں گے لیکن ان کے انتقال کی دلخراش اور افسوسناک خبر مجھ تک پہنچی بہت افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سین شین عالم بڑی پہلودار شخصیت کے مالک تھے۔ وہ ایک وقت میں ایک اچھے شاعر بھی تھے، ایک اچھے نثر نگار اور صحافی بھی تھے۔ ساتھ ہی وہ ایک عمدہ مقرر بھی تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میرا برسوں کا ایک ساتھی مجھ سے اچانک بچھڑ گیا، جس کی توقع اور امید بھی نہیں تھی۔

مزید پڑھیں:

اترپردیش میں کورونا کے فعال کیسز تین لاکھ سے تجاوز

اظہر عنایتی نے صولت پبلک لائبریری کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بطور صدر سین شین عالم نے گذشتہ دنوں لائبریری کی تزئین کاری کا کارنامہ انجام دیا تھا ابھی وہ مکمل بھی نہیں ہو سکا تھا کہ اچانک وہ اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔ آخر میں انہوں نے مرحوم سین شین عالم کے اہل خانہ کے لئے صبر و تحمل کی دعا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.