اس دوران مرادآباد کے مشہور شاعر کشش وارثی نے راحت اندوری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'راحت اندوری ان کے سب سے پسندیدہ شاعر تھے انہوں نے کبھی اپنی شاعری کو پیشہ نہیں بنایا، راحت اندوری نے جگر مرادادآبای کے منچ پر کئی مشاعرے پڑھے ہیں۔
شاعر کشش وارثی نے کہا کہ آج مجھے شاعر جگر مرادآبادی کا ایک شعر یاد آرہے ہیں۔ انہوں نے اپنے شعر مہں کہا تھا کہ 'جان کر منجملہ و خاصان مہ خانہ مجھے۔ مدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ مجھے'۔