ETV Bharat / state

مرادآباد: لاک ڈاؤن میں پھنسا کنبہ مغربی بنگال کے لیے روانہ

ضلع مرادآباد میں مغربی بنگال کے پھنسے ایک کنبہ کو گزشتہ روز ہاوڑہ کے لیے روانہ کیا گیا۔

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 12:05 PM IST

مرادآباد: لاک ڈاؤن میں پھنسا کنبہ مغربی بنگال کے لیے روانہ
مرادآباد: لاک ڈاؤن میں پھنسا کنبہ مغربی بنگال کے لیے روانہ

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں گزشتہ 10 مارچ کو مغربی بنگال کے جی ٹی روڈ شیو پور ہاوڑہ (ایم کارپوریشن) کی پانچ خواتین اور ایک شخص اپنے داماد کے چالیسویں میں شامل ہونے کے لیے گاؤں چکفاجل پور آئے ہوئے تھے۔ 22 مارچ کو لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد کنبہ گاؤں میں ہی پھنس گیا۔

لاک ڈاؤن میں پھنسی ثمینہ بانو نے بتایا کہ 'ان کے ساتھ دو خواتین ایسی ہیں جن کے چھوٹے بچے گھر پر ہی رہ گئے ہیں۔ وہ ماں کے لیے تڑپ رہے ہیں اور خواتین بھی جلد از جلد بنگال جانا چاہتی ہیں۔

کچھ دن پہلے ایڈووکیٹ عارف پاشا جو کنبہ کے لیے فرشتہ بن کر سامنے آئے۔ ان کو پتہ چلا کہ گاؤں چکفاجل پور میں ثمینہ بانو اور ان کا کنبہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنس گیا ہے۔

ایڈووکیٹ عارف پاشا نے اس کی اطلاع ضلع انتظامیہ کو دی۔ اطلاع کے کچھ دیر بعد ہی ڈپٹی ضلع مجسٹریٹ پریتی جیسوال کا فون آیا کہ آپ ان تمام لوگوں کے ساتھ صبح 7:30 بجے ہندو ماڈل انٹر کالج آجائیں۔

عارف پاشا سب کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر ہندو ماڈل انٹر کالج مرادآباد لے گئے اور وہاں ان تمام ممبران کا طبی معائنہ کرنے کے بعد شام 3 بجے بنگال کے لیے ٹرین سے روانہ کر دیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.