ETV Bharat / state

ٹوٹتے اور بکھرتے رشتوں کو جوڑنے کی کوشش - آپسی بات چیت سے جھگڑوں کا کیا جاتا ہے خاتمہ

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع خاتون پولیس اسٹیشن میں مرکز برائے صلح و مشاورت ازدواجی مسائل کے تحت تقریباً 40 معاملوں میں آپسی سمجھوتے سے صلح کرائی گئی۔

family counselling centre in rampur
ٹوٹتے اور بکھرتے رشتوں کو جوڑنے کی کوشش
author img

By

Published : Dec 8, 2019, 5:11 PM IST

میاں بیوی کے رشتہ کو کافی نازک سمجھا جاتا ہے اور میاں بیوی کے جھگڑوں کے بچوں پر کافی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ٹوٹتے اور بکھرتے رشتوں کو جوڑنے کی کوشش

اس بات کو نظر میں رکھتے ہوئے رامپور کے خاتون پولیس اسٹیشن میں مرکز برائے صلح و مشاورت ازدواجی مسائل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جبکہ یہاں ہر ہفتہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کونسلرز ڈاکٹر شہناز رحمان، ڈاکٹر کشورسلطان، سنیل شرما ایڈووکیٹ اور سینئر صحافی فضل شاہ فضل کی نگرانی میں میاں بیوی کے درمیان صلح کی کوشش کی جاتی ہے۔

یہاں شوہر اور بیوی کو آمنے سامنے بٹھا کر ان کی شکایت کو سنا جاتا ہے اور دونوں فریقین اور گھر کے دوسرے افراد کے ساتھ صلح سمجھوتہ کرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ڈھائی سال سے جاری مرکز برائے صلح و مشاورت ازدواجی مسائل سے ہر عمر کے جوڑے اپنے مسائل کے ساتھ رجوع ہورہے ہیں جبکہ اس ہفتہ چالیس شکایتوں کی سماعت کی گئی جس میں چار اجڑتے گھروں کو دوبارہ بسایا گیا، 8 معاملوں کو مسترد کردیا گیا اور اٹھائیس معاملوں کو اگلے ہفتہ مدعو کیاگیا۔

ٹوٹتے اور بھکرتے رشتوں کو جوڑنے کی اس کوشش کو کافی سراہا جارہا ہے۔

Intro:ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع خاتون پولیس اسٹیشن میں مرکز برائے صلح و مشاورت ازدواجی مسائل کا اہتمام کرکے تقریباً 40 معاملوں میں آپسی سمجھوتے سے صلح کرائی گئی۔

Body:وی او۔۱
رشتوں میں سب سے زیادہ نازک رشتہ اگر کوئی سمجھا جاتا ہے تو وہ ہے میاں بیوی کے ازدواجی تعلقات کا۔ اگر اس رشتہ میں کھٹاس پیدا ہوجائے تو پھر نہ صرف اس سے میاں بیوی کی زندگی متاثر ہوتی ہے بلکہ بچوں کی زندگی پر اس کے کافی گہرے اور منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انسانی سماج کو بچائے رکھنے کے لئے عورت اور مرد کے ازدواجی تعلقات کو بھی بچانا بے حد ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مقدمات کے انبار کو کم کرنے اور گھروں میں آپسی کشیدگیوں کو دور کرنے کی غرض سے رامپور کے خاتون پولیس اسٹیشن میں مرکز برائے صلح و مشاورت ازدواجی مسائل قائم کا قیام کیا گیا ہے۔ جس کی میٹنگ ہر ہفتے صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کونسلر ڈاکٹر شہناز رحمان ڈاکٹر کشورسلطان سنیل شرما ایڈووکیٹ اور سینئر صحافی فضل شاہ فضل کی موجودگی میں ہوتی ہے۔ جس میں شوہر اور بیوی کو آمنے سامنے بٹھا کر ان کی شکایت کو سنا جاتا ہے اور دونوں فریقین اور گھر کے دوسرے افراد کے ساتھ صلح سمجھوتہ کرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ کاؤنسلز ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ گھر کو اجڑنے سے بچایا جا سکے۔
بائٹ: ڈاکٹر کشور سلطانہ، سابق لیکچرار گلز ڈگری کالج
وی او۔۲
مرکز برائے صلح و مشاورت ازدواجی مسائل کا اہتمام یہاں تقریبا ڈھائی سال سے جاری ہے۔ ڈاکٹر کشور سلطانہ سے جب یہ پوچھا گیا کہ یہاں کس عمر کے جوڑے سب سے زیادہ آتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ۔۔
بائٹ: ڈاکٹر کشور سلطانہ، سابق لیکچرار گلز ڈگری کالج
وی او۔۳
اس ہفتے چالیس شکایتوں کی سماعت کی گئی۔ جس میں چار اجڑتے گھروں کو دوبارہ بسایا گیا۔ آٹھ معاملوں میں راضی نامہ نہ ہونے پر مسترد کردیا گیا۔ جبکہ اٹھائیس معاملوں میں سمجھوتہ ہونے کے آثار نظر آنے پر اگلی تاریخ دے دی گئی۔

Conclusion:ٹوٹتے رشتوں اور بھکرتے خاندانوں کو جوڑنے کی یہ کوششیں چھوٹی تو نظر آ سکتی ہیں لیکن اس قسم کے یہ کوششیں سماج کو ذلت و رسوائی سے بچانے کے لئے چٹان کا کام کرتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.