ETV Bharat / state

رامپور: ضمانت ملنے پر اہل خانہ میں خوشی کی لہر

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں 26 مظاہرین کی ضمانت منظور ہونے کے بعد اب ان کے خاندان کے افراد نے اطیمنان کی سانس لی اور خوشی کا اظہار کیا۔

families-reaction-after-bail-of-26-protesters-in-rampur
ضمانت ملنے پراحتجاجیوں کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر
author img

By

Published : Feb 14, 2020, 11:30 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:21 AM IST

اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ اور دفاعی وکلاء اور علماء کرام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ضمانت ملنے پراحتجاجیوں کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر

رامپور کی ضلعی عدالت نے 34 مقید مظاہرین میں سے تمام 26 افراد کی ضمانتی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے اسے منظور کر لیا ہے۔

دراصل رامپور کی جیل میں قید 34 مظاہرین کی جانب سے ملی تنظیموں کے ذمہ داران نے پولیس انتظامیہ سے رہائی کا اپنا مطالبہ تیز کیا تو پولیس افسران نے مقید افراد کے مقدمے پر دوبارہ غور و خوض کرتے ہوئے 26 افراد پر سے سنگین دفعات کو ہٹا دیا ۔

اس کے بعد علماء کی جانب سے وکیل رحمان علی نے 26 افراد کی ضمانت کی درخواتین عدالت میں پیش کیں۔

جس پر سماعت کرتے ہوئے ضلعی جج نے تمام 26 افراد کی ضمانتی درخواستوں کو منظور کر لی ہیں۔

اس پہلے گذشتہ 7 فروری کو ان 26 افراد میں سے 15 افراد کی ضمانتی درخواستیں منظور ہوئی تھیں اور باقی بچیں تمام درخواستیں بھی اب منظور ہو گئی ہیں۔

ضمانتیں منظور ہو جانے کے بعد اب متاثرین کے عزیزوں اور اہل خانہ نے راحت کی سانس لی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور دفاعی وکلاء و علماء کرام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.