ETV Bharat / state

Families Can Visit Prisoners قیدیوں سے اہل خانہ ہفتہ میں تین بار مل سکتے ہیں جیل وزیر

author img

By

Published : Sep 14, 2022, 1:32 PM IST

اب کورونا وبا کا اثر پہلے کے مقابلے میں کافی کم ہو چکا ہے۔ اس لیے صورت حال میں تبدیلی کے مدنظر فیصلہ لیا گیا ہے کہ اہل خانہ اپنے رشتہ دار قیدیوں سے ہفتے میں تین بار مل سکتے ہیں۔ Prisoners three times Can Meet a Week

Families Can Visit Prisoners
Families Can Visit Prisoners

اترپردیش کے وزیر جیل اور ہوم گارڈس(آزاد چارج) دھرم ویر پرجاپتی Prison Minister Dharamveer Prajapati نے مفاد عامہ میں آج ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 23 مارچ 2022 کو زیر سماعت قیدیوں کے معاملے میں کووِڈ پروٹوکال پر عمل کرتے ہوئے ہفتہ میں دو بار دو فرد کے لیے ملاقات کی سہولت دی گئی تھی لیکن اس میں ترمیم کرتے ہوئے سابقہ کی طرح جیلوں میں بند زیر غور قیدی اپنے اہل خانہ سے ہفتہ میں تین بار ملاقات کر سکتے ہیں اور ہر ملاقات میں تین فرد تک مل سکتے ہیں۔ Families Can Visit Prisoners three times a Week

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران جب پورا ملک پریشان تھا۔ لوگ اپنے گھروں میں قید ہونے پر مجبور ہو گئے تھے۔ ایسے حالات میں یکم جنوری 2022 کو جیل میں بند قیدیوں کی ان کے اہل خانہ سے ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ وزیر پرجاپتی نے بتایا کہ بند قیدی کے اہل خانہ کی طرف سے میرے دفتر میں اس بابت کثیر تعداد میں مکتوبات موصول ہو رہے تھے کہ ملاقات کی تعداد اور ملنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ کیا جائے.

انہوں نے کہا کہ صورت حال میں تبدیلی کے مدنظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ کیونکہ اب کورونا وبا کا اثر پہلے کے مقابلے میں کافی کم ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کے اہل خانہ کی گزارش پر غور وخوض کے بعد مذکورہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر جیل نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سے اس ضمن میں مکتوب تحریر کر منظوری طلب کی تھی، جس پر انہوں نے بخوشی منظوری دے دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.