ETV Bharat / state

داروغہ بن کر جعل سازی کرنے والا شخص گرفتار - Man arrested with fake goods

رامپور کے شاہ آباد میں داروغہ بن کر دکانداروں سے جعل سازی کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے

دروغہ بتاکر جعل سازی کرنے والا شخص گرفتار

author img

By

Published : Jun 27, 2020, 10:43 PM IST

ریاست اترپردیش میں ضلع رامپور کے شاہ آباد میں خود کو داروغہ بتاکر دکانداروں سے جعل سازی کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

رامپور کے تھانہ شاہ آباد میں شیام موہن نامی ایک شخص نے آج عرضی دائر کرتے ہوئے بتایا کہ 15 جون کو ان کے پاس ایک فون آیا تھا جس نے اپنے آپ کو ایس آئی جتیندر سنگھ، تھانہ شاہ آباد بتاتے ہوئے پانچ کلو واٹ کا آٹومیٹک اسٹیبلائزر بنانے کی بات کہی۔

مذکورہ شخص کا دوبارہ فون آیا اور کام کرانے کے بہانے قصبہ بلاکر اسٹیبلائزر دکان سے لے گیا۔ تھانہ سے جب اس شخص کی جانکاری حاصل کی گئی تو پتا کہ وہ شخص جعل ساز ہے۔

دروغہ بتاکر جعل سازی کرنے والا شخص گرفتار۔ ویڈیو

شیام موہن دکاندار کے بیان پر جب پولیس نے معاملے کی تحقیقات کی تو ملزم چکر پور کا رہائشی شاہرون نکلا جسے پولیس نے جعل سازی کے سامان کے ساتھ گرفتار کر لیا۔

پوچھ گچھ میں ملزم نے بتایا کہ وہ اپنے آپ کو داروغہ بتاکر مختلف دکانداروں سے سامان حاصل کرتا تھا اور کباڑیوں کو فروخت کرتا تھا۔
فی الحال پولیس گرفتار ملزم پر دفعہ 284/20 420، 406، 411 کے تحت کارروائی کرکے جیل بھیج دیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.