ریاست اترپردیش کے مراد آباد ڈویژن میں ایک گروہ کافی عرصے سے جعلی نوٹ اور جعلی چیک کے ذریعے بے گناہ لوگوں کو اپنا شکار بنا رہا تھا۔ اس گروہ کو پکڑنے کے لئے ضلع امروہہ پولیس کے افسران نے ایک ٹیم تشکیل دے کر تفتیش شروع کی تھی، جس کے بعد جعلی نوٹ بنانے والے گروہ کے چار افراد پولیس کی گرفت میں آ گئے۔
اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ پولیس امروہہ سنیتی نے بتایا کہ 'ان میں نذرالحسن اور ڈاکٹر نفیس نامی ملزمان کا تعلق ضلع مراد آباد سے ہے، اروند اور کامل کا تعلق امروہہ سے ہے۔'
امروہہ پولیس نے ان کے پاس سے تقریبا سات لاکھ روپے کے جعلی نوٹ سمیت بڑی تعداد میں اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد کئے ہیں۔
ایس پی امروہہ سنیتی نے بتایا کہ یہ ملزمان بہت ہی شاطر ہیں، وہ اپنا کام دو طرح سے کرتے تھے۔ ان میں سے کامل نامی ملزم کسٹمر سروس سینٹر میں کام کرتا تھا، جہاں سے وہ چیک حاصل کرکے لوگوں کو دھوکہ دیتا تھا اور پھر جعلی نوٹ بنانے کا کاروبار بھی شروع کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے خطاب کے بعد راکیش ٹکیت کا ردعمل
پولیس نے ان کے پاس سے ایک کار اور اسی طرح کی دوسری چیزیں بھی برآمد کر لی ہیں۔ وہیں ان کے پاس سے ایک نوٹ گنتی کی مشین
بھی برآمد ہوئی ہے۔
فی الحال پولیس ان سے مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے کہ ان کے گینگ میں اور کتنے لوگ شامل ہیں۔