ETV Bharat / state

Fake Inspector Made to Impress Girlfriend: معشوقہ کو متاثر کرنے کے لئے عاشق بنا فرضی انسپیکٹر - نوئیڈا پولیس کی کارروائی

نوئیڈا پولیس نے سیکٹر 15 میں واقع سنگم ہوٹل کے قریب سے ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ یہ ملزم دہلی پولیس کی وردی پہنے کھڑا تھا اور اپنی معشوقہ پر رعب اور اپنی طاقت کا احساس دلا رہا تھا۔ وہاں کچھ لوگوں کو شبہ ہوا کہ یہ فرضی انسپکٹر ہے، جس کے بعد نوجوان کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دہلی پولیس کے اس فرضی داروغہ کو گرفتار کر لیا۔Fake Inspector Made to Impress Girlfriend

معشوقہ کو متاثر کرنے کے لئے عاشق بنا فرضی انسپیکٹر

author img

By

Published : May 26, 2022, 11:07 PM IST

اتر پردیش کی نوئیڈا پولیس نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا ہے، جو اپنی معشوقہ سے محبت ظاہر کرنے اور رعب جھاڑنے کے لیے فرضی انسپکٹر بن گیا۔ ملزم نوجوان دہلی پولیس کی وردی میں کھڑا تھا اور اپنی معشوقہ پر رعب دکھا رہا تھا۔ ملزم نوئیڈا کے ایک ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا اور اس نے اپنی گرل فرینڈ کو بھی وہاں بلایا تھا۔ اطلاع ملتے ہی نوئیڈا پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور دہلی پولیس کے فرضی داروغہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس اب اس نوجوان کو عدالت میں پیش کر رہی ہے۔Fake Inspector Made to Impress Girlfriend

نوئیڈا فیز ون تھانے کے انچارج کے مطابق صبح اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے سیکٹر 15 میں واقع سنگم ہوٹل کے قریب سے ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ یہ ملزم دہلی پولیس کی وردی پہنے کھڑا تھا اور اپنی معشوقہ پر رعب اور اپنی طاقت کا احساس دلا رہا تھا۔ وہاں کچھ لوگوں کو شبہ ہوا کہ یہ فرضی انسپکٹر ہے، جس کے بعد نوجوان کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دہلی پولیس کے اس فرضی داروغہ کو گرفتار کر لیا۔

پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اپنا نام راہل شرما ولد مہندر شرما، رہائشی پانی پت ہریانہ بتایا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی معشوقہ کو متاثر کرنے اور رعب کے لیے دہلی پولس کا فرضی انسپیکٹر بن کر یہاں آیا تھا۔ ملزم سنگم ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا۔ وہاں اس نے اپنی معشوقہ کو بلایا تھا۔ پولیس نے اس کے پاس سے دہلی پولیس انسپکٹر کی دو وردی اور دہلی پولیس کے فرضی آئی کارڈ وغیرہ برآمد کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Two Arrested With Illegal weapons: نوئیڈا سے غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ دو ملزمین گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.