ETV Bharat / state

آن لائن شاپنگ پر جعلی سائبر گروہ کا پردہ فاش

شہر نوئیڈا میں آن لائن شاپنگ پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دے کر لوٹنے والے جعلی سائبر گروہ کا پولیس نے پردہ فاش کیا۔

author img

By

Published : Oct 16, 2020, 10:27 AM IST

آن لائن شاپنگ پر جعلی سائبر گروہ کا پردہ فاش
آن لائن شاپنگ پر جعلی سائبر گروہ کا پردہ فاش

اگر آپ بڑے ڈسکاؤنٹ اور کم قیمت پر سامان خریدنا چاہتے ہیں تو ہوشیار رہیں۔ کیونکہ اس کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر نوئیڈا میں سائبر ٹھگوں کا گروہ لوگوں کو لوٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

نوئیڈا کے تھانہ فیز 2 پولیس نے ایسے چار سائبر ٹھگوں کو گرفتار کیا ہے۔ جو ایمیزون پر آن لائن فرضی طریقے سے موبائل خریدنے والوں کو 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دینے کا لالچ دے کر پھنساتے تھے۔ پولیس نے ان کے پاس سے ایک لاکھ 22 ہزار روپے، ایک موٹر سائیکل اور 9 موبائل فون برآمد کیے ہیں۔ ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

فیز 2 پولیس نے اطلاع پر منڈی کٹ دادری روڈ سے انہیں گرفتار کیا ہے۔ ایڈیشنل ڈی سی پی، سنٹرل زون انکور اگروال نے بتایا کہ کچھ دن پہلے گاؤں گجھا کے رہائشی رضا الحق نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ نشانت نامی شخص نے دھوکہ سے اس کے اکاؤنٹ سے 3 لاکھ روپے نکالے ہیں۔ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا اور ایک اطلاع کی بنیاد پر منڈی کٹ دادری روڈ پر محاصرہ کرنے کے بعد چار سائبر ٹھگوں کو گرفتار کرلیا۔

ایڈیشنل ڈی سی پی نے بتایا کہ 'تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم آئی فون اور دیگر مہنگے گیجٹ کو سوشل سائٹوں پر فروخت کرنے کا جھانسہ دیتا تھا۔ اس کے بعد جب خریدار ان سے رابطہ کرتا تو وہ جعلی کارڈ کے ذریعہ پروڈکٹ کو بک کرتے تھے۔ پھر جعلی اسکرین شاٹس بھیج دیتے تھے۔ جعلی کارڈ کی وجہ سے 5 منٹ میں آرڈر منسوخ ہو جاتا تھا، لیکن اس دوران جعلی اسکرین شاٹس سے رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرا لیتے تھے۔ اس کے بعد نہ تو خریدار کو پیسہ اور نہ ہی سامان پہنچتا تھا۔

انکور اگروال نے بتایا کہ 'یہ لوگ پچھلے چار ماہ سے نوئیڈا میں رہ کر دھوکہ دے رہے تھے۔ اب تک کی تحقیقات میں ان ملزمان نے 20 سے زائد افراد سے لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔ ان ملزمان میں سے کچھ گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے تیزی سے پیسہ کمانے کی خواہش میں اس راستے کا انتخاب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.