مئو میں شدید ٹھنڈ سے عام زندگی متاثر ہو گئی ہے۔ گھنے کہرے کے سبب سڑکوں پر وزیبلٹی تقریباً پچاس فیصد کم ہو گئی ہے۔ کہرے نے سڑک پر ٹریفک کی رفتار سست کر دی ہے۔
سڑکوں سے گزرنے والی گاڑیاں ہیڈلائٹ اور انڈیکیٹر کی مدد سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ شدت کی ٹھنڈ سے عام آدمی بھی متاثر ہے۔ اگرچہ انتظامیہ الاؤ جلانے کا دعویٰ کر رہا ہے لیکن عام لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکاری طور پر الاؤ کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔
مقامی باشندوں نے ٹھنڈ سے راحت دینے کی تدابیر کرنے کا مطالبہ حکومت سے کیا ہے۔
وہیں ٹاؤن ایریا گھوسی کے نمائندہ چئیرمین عبدالقیوم انصاری نے بتایا کہ گزشتہ تین چار روز سے ٹھنڈ کے مدنظر الاؤ جلایا جارہا ہے لیکن آج سے جن علاقوں میں زیادہ ٹھند محسوس ہورہی ہے۔ وہاں لوگوں کی ضرورت کے مطابق بھاری مقدار میں الاؤ جلانا شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اس مرتبہ دسمبر وسط سے ہی مئو کے لوگوں کو شدید سردی برداشت کرنی پڑ رہی ہے۔