علی گڑھ:سال کی سب سے بڑی ریلیز مانی جانے والی سپر اسٹار شاہ رخ خان کی پٹھان بدھ کے روز بڑے پردے پر ریلیز ہوئی ہے۔ پٹھان کی ریلیز کے ساتھ ملک کے سنیما گھروں میں فلم دیکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد سینما ہالوں پر دیکھنے کو ملی ہے۔ سینما ہالوں پر شاه رخ خان کو چاہنے والے جشن مناتے ہوئے اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔ جبکہ اس فلم کے خلاف ماضی میں کئی ہندو تنظیمیں احتجاج کر چکی ہیں اور فلم کو ریلیز نہ کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئی تھی۔
ہندو تنظیموں کا کہنا تھا کہ اگر یہ فلم ریلیز ہوئی تو پھر تھیئٹرز کو آگ لگا دی جائے گی۔ وہی فلم پٹھان آج علی گڑھ کے سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے، جس کے پیش نظر سیما ملٹی پلیکس سنیما گھر کے باہر صبح سے ہی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔تمام سینما گھروں کے سامنے سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے۔ معلومات دیتے ہوئے سینما ہال کے منیجر اکشت نے بتایا کہ اس فلم کی ریلیز کو لے کر معاشرے میں تضاد، جس کے لیے ہم نے ایس ایس پی کو درخواست لکھ کر فلم کی ریلیز کے لیے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی، جب کہ یہ فلم آج ریلیز ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی نے پولیس کی نفری تعینات کر دی ہے،
انہوں نے کہا کہ فلم پٹھان کی ایڈوانس بکنگ کثیر تعداد میں ہو چکی ہے، اس کی وجہ سے آج اور کل سنیما ہال ہاؤس فل رہے گا اور یہاں سکیورٹی کے انتظامات جوں کے توں رہیں گے۔ واضح رہے کہ فلم پٹھان شروعات سے ہی تنازعات کا شکار رہی ہے اور اس فلم کے لیے بڑے پیمانے پر بائیکاٹ کی ایک مہم سوشل میڈیا پر چلائی گئی تھی چاہے وہ فلم پٹھان کا نغمہ بے شرم رنگ ہو یا پھر شاہ رخ خان کا اس فلم سے تعلق، سبھی کچھ اپنی ریلیز سے قبل سے ہی سرخیاں بٹور رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:SRK fans celebrate Pathaan release شاہ رخ خان کے پرستار ملک بھر میں پٹھان کی ریلیز کا جشن مناتے نظر آئے