ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں سنی سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین زفر احمد فاروقی کی مدت کار میں چھ ماہ توسیع کی گئی ہے، جبکہ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی کے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ لاک ڈاؤن کے سبب بورڈ کی نئی ٹیم کی تشکیل نہیں ہو پائی تھی، جس کی وجہ سے انہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
وہیں دوسری جانب شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی اپنے بیانوں کے لیے سرخیوں میں رہتے ہیں، لیکن فی الحال ان کے عہدہ کار کی مدت میں توسیع نہیں کی گئی ہے، جبکہ ان کے عہدے میں بھی توسیع کے امکانات ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ روز پہلے شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد کی ملاقات وقف منسٹر محسن رضا سے ہوئی تھی، ملاقات میں مولانا جواد نے محسن رضا سے مطالبہ کیا تھا کہ وقف بورڈ میں ایسے شخص کو ذمہ دار بنایا جائے، جو ایمانداری سے کام کرے۔
چیئرمین کے عہدے کے لیے سنی سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین زفر احمد فاروقی کے عہدے میں توسیع دی گئی ہے، جبکہ وسیم رضوی فی الحال پیچھے چھوٹ گئے۔