جمعہ کو ہولی کے پیش نظر ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کی جامعہ مسجد سمیت متعدد مساجد میں جمعہ کی نماز کے اوقات میں توسیع کر دی گئی ہے۔Extension of Friday Prayer Hours in view of Holi Festival in Barabankii
عیدگاہ کمیٹی کے چیئرمین اور جامعہ مسجد کے متولی عمیر قدوائی نے تمام مساجد کے منتظمین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کی نماز کے اوقات میں توسیع کر دی، تاکہ کسی کو بھی کوئی پریشانی نہ ہو۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خاص گفتگو کرتے ہوئے عمیر قدوائی نے کہا کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب ہولی کا تہوار جمعہ کے روز پڑا ہے۔ اس سے قبل بھی متعدد دفعہ جمعہ کو ہولی پڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اودھ کی سرزمین ہے، یہاں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر تہوار مناتے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا اس دفعہ بھی ایسا ہی ہوگا، لیکن احتیاطاً جامعہ مسجد میں جمعہ کی نماز 1 بجے سے بڑھا کر دو بجے کر دی گئی ہے۔
ساتھ شہر کی تمام مساجد سے بھی رابطہ کر کے ایسا کرنے کو کہا گیا ہے، کیونکہ دو بجے تک رنگ کھیلنا بند ہو جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ علماء کرام کی جانب سے یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ زیادہ تر لوگ اپنے گھر کے قریب کی مسجد میں نماز عدا کریں۔