ETV Bharat / state

'بحران کے وقت استحصال کرنا سود خوروں کا کام ہے، حکومت کا نہیں'

سماجوادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر غریبوں کا استحصال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بحران کے وقت استحصال کرنا سود خوروں کا کام ہوتا ہے، حکومت کا نہیں۔

exploitation in times of crisis is the job of usurers, not the government said akhilesh yadav in lucknow up
ریاست اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو
author img

By

Published : May 3, 2020, 8:00 PM IST

ریاست اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے کہا کہ ٹرین سے گھر واپس جانے والے غریب، بے بس مزدوروں سے پیسہ لیا جانا بے حد شرمناک ہے۔ اب تو اترپردیش میں آروگیہ سیتو ایپ سے بھی 100 روپے وصولنے کی خبر ہے۔

مسٹر یادو نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’ٹرین سے واپس گھر لے جائے جا رہے غریب، بے بس مزدوروں سے بی جے پی حکومت کے پیسہ لیے جانے کی خبر بے حد شرمناک ہے، آج صاف ہوگیا کہ صنعت کاروں کا اربوں قرض معاف کرنے والی بی جے پی حکومت امیروں کے ساتھ ہے اور غریبوں کے خلاف۔ پریشانی کے وقت استحصال کرنا سود خوروں کا کام ہوتا ہے، حکومت کا نہیں‘۔

exploitation in times of crisis is the job of usurers, not the government said akhilesh yadav in lucknow up
ریاست اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو

انہوں نے کہا کہ ’اب تو بی جے پی کے حامی بھی یہ سوچ رہے ہیں کہ اگر سماج کے سب سے غریب طبقے سے بھی گھر بھیجنے کے لیے حکومت کو پیسہ لینے تھے تو طرح طرح کے فنڈ میں جو کھربوں روپے تمام دباؤ اور جذباتی اپیل کرکے ڈلوایا گیا ہے اس کا کیا ہوگا؟ اب تو اترپردیش میں خواتین قرنطینہ سینٹر کی بدانتظامی کے خلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شکایت کرنے پر خواتین کو حکومت اور انتظامیہ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ایسے میں پھولوں کی بارش کا کیا مطلب ہے؟‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.