ETV Bharat / state

Expert Comments On Budget 2023 بجٹ پر ماہرین کی رائے، چھوٹے صنعت کاروں کےلئے مفید ثابت ہوگا

author img

By

Published : Feb 2, 2023, 4:35 PM IST

میرٹھ ضلع میں رہنے والے ماہراقتصادیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بجٹ 2023 کو چھوٹے پیمانے کے صنعت کاروں کے لئے مفید قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بجٹ طویل مدت کے پش نظر تیار کیا گیا ہے۔لوگوں کو اس سے فائدہ ہو سکتا ہے۔Expert Comments On Budget 2023

بجٹ پر ماہرین کی رائے،چھوٹے صنعت کاروں کےلئے مفید ثابت ہوگا

میرٹھ:وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پارلیمنٹ میں 24-2023 کے لیے عام بجٹ پیش کیا۔ وزیر خزانہ نے ٹیکس سلیب میں بھی تبدیلیاں کرتے ہوئے اس مرتبہ نئے ٹیکس رجیم چننے والوں کو حکومت بڑھاوا دے رہی ہے اور ایسے لوگوں کو ٹیکس میں چھوٹ بھی دی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکس سلیب میں مڈل کلاس ​​طبقے اور ملازمین کے لئے کچھ چھوٹ دی گئی ہے۔ تاہم نئے ٹیکس نظام میں تنخواہ پانے والے ملازمین کے لئے بچت کا دائرہ محدود کر دیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گھریلو صنعت کے شعبے میں روزگار پیدا کرنے کے لئے MSMEs پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ جہاں تک دہلی اور این سی آر علاقے کا تعلق ہے تو پچھلے کچھ سالوں میں اس علاقے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی نے چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو فروغ دیا ہے خاص طور پر ایکسپریس وے اور ریپیڈ ریل کی ترقی میرٹھ جیسے شہروں میں صنعت اور روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہے۔ کہا جا سکتا ہے کہ دہلی این سی آر میں ایکس پریس وے اور ریپیڈ ریل کے شروع کئے جانے سے مغربی اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ خاص طور سے اس بار کے بجٹ میں چھوٹی صنعت کاروں اور کاروباریوں کے لئے یہ بجٹ مفید ثابت ہو گا. ساتھ ہی اس خطے میں انڈسٹریز کے لگنے سے عوام کو روزگار بھی ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Muslim Ulama React on Budget عام بجٹ پر مسلم علما کا ردعمل
میرٹھ میں ماہرین کا ماننا ہے کہ جس طرح سے مرکزی وزیر سیتا رمن نے 2024 میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو دیکھتے ہوئے پیش کئے گئے عام بجٹ کا جہاں مڈل کلاس اور نوکری پیشہ لوگوں کو کوئی خاص فائدہ ہوتا نہیں دکھ رہا ہے وہیں یہ بجٹ میرٹھ میں کی اسپورٹس صنعت، کپڑا صنعت اور کینچی صنعت کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.