ETV Bharat / state

بابری مسجد انہدام کیس: اقبال انصاری نے کیا کہا - کسی ایک کی غلطی نہیں

بابری مسجد انہدامی کیس معاملے میں سی بی آئی کورٹ کے فیصلے سے قبل بابری مسجد معاملے کے مدعی اقبال انصاری نے کہا کہ اس معاملے کو ختم کردیا جانا چاہیے۔

اقبال انصاری سے بات چیت
اقبال انصاری سے بات چیت
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 12:17 PM IST

اقبال انصاری نے کہا کہ اس مقدمے میں مجھے فیصلے کا انتظار نہیں ہے جو کچھ کریں گے رام للا کریں گے، مجھے رام للا پر بھروسہ ہے وہ سب دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ختم ہونا چاہیے کیوں کہ ایودھیا دھرم کی نگری ہے، ہمارے ملک میں ہندو مسلم کا کوئی مسئلہ نہ رہے۔ہم امن چاہتے ہیں۔ اس لیے اس معاملہ کو ختم ہونا چاہیے۔کیوں کہ اس مقدمے میں ملزمین زیادہ تر اس دنیا میں نہیں ہیں اور جو زندہ ہیں وہ بے حد بزرگ ہیں۔

اقبال انصاری سے بات چیت

انہوں نے مزید کہا کہ جو کورٹ کا فیصلہ ہوگا ہم اس کو تسلیم کریں گے، کیوں کہ تمام ثبوت سی بی آئی کے پاس ہیں۔ جو بھی فیصلہ ہے وہ بھگوان رام پر چھوڑ دیا ہے کیوں کہ ہم امن چاہتے ہیں، ایودھیا ہندو مسلم سیکھ عیسائی کی نگری ہے۔

واضح رہے کہ سی بی آئی کی خصوصی عدالت بابری مسجد انہدامی کیس میں 49 لوگوں پر اپنا فیصلہ سنانے والی ہے حالانکہ 17 افراد کا پہلے ہی انتقال ہوچکا ہے۔ 32 میں سے 26 ملزمین عدالت میں موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.