مرادآباد: یوٹیوب کی دنیا میں کامیڈی کے بادشاہ عثمان بھارتی کو سوشل میڈیا سے منسلک شاید ہی کوئی شخص ہوگا جو نہیں جانتا ہوگا۔ عثمان بھارتی نے یوٹیوب پر کامیڈی فلم کرنے کے علاوہ، سونی ٹی وی کے کئی بڑے پروگرامز میں کام کرکے اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔ Comedian Usman Bharti Exclusive Conversation
عثمان بھارتی نے کپل شرما شو اور فلمی اداکارہ مادھوری دکشت کہ پروگرام ڈانس دیوانے میں بھی کئی شو کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کلرس ٹی وی پر بھی قطرہ قطرہ پروگرام میں اپنی کامیڈی کا جادو بکھیر چکے ہیں۔
عثمان بھارتی نے آج ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا میں سب سے بڑا کام دوسروں کو ہسانا ہے۔ میرے ذریعے کی گئی کامیڈی پر لوگ کھل کے ہنستے ہیں۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ جب میں اپنی کامیڈی کے دوران کسی بوڑی اماں کی آواز اور لڑکی کی آواز کے ساتھ ساتھ ہیں بکرا اور بکری کی آواز میں کمیڈی کرتا ہوں تو لوگ ہستے ہستے لوٹ پوٹ ہوجاتے ہیں۔