ETV Bharat / state

UP Madrasa Education Board یوپی حکومت مدارس میں تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے سنجیدہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 11:31 AM IST

Updated : Sep 14, 2023, 12:23 PM IST

اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید کی صدارت میں مدارس کے تعلق سے کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

یوپی مدرسہ بورڈ
یوپی مدرسہ بورڈ
UP Madrasa Education Board

لکھنو: مدرسہ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے لکھنو کے اندرا بھون میں آج ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ دستور العمل 2016 کے ضوابط میں ترمیم کرنے کے لیے بھی چار میٹنگ ہو چکی اور یہ آخری مرحلہ تھا اس معاملے پر اب حکومت انتظامیہ کو دستاویز بھیج دیے گئے ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی حکم نامہ جاری ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس حکم نامے میں وہ قواعد و ضوابط موجود ہیں جو مدرسہ دستور العمل میں موجود نہیں تھے، مثلا تقرری اور برخاستگی و معطلی کے قواعد و ضوابط اس کے علاوہ مدارس کے اساتذہ کا ٹرانسفر اور چھٹیاں کے ساتھ کئی اہم معاملات پر قواعد و ضوابط شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مدرسہ تعلیمی بورڈ کی اس میٹنگ میں غیر منظور شدہ مدارس کو منظوری دینے پر بھی تبادل خیال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس جوش و جذبے کے ساتھ مدارس نے سروے کا تعاون کیا وہ قابل تعریف ہے اور جلد ہی ان سروے کی بنیاد پر ان مدارس کو الحاق کی بھی منظوری دی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خواجہ معین الدین چشتی لسانی یونیورسٹی سے کامل اور فاضل کے الحاق کو بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا اس پر تمام تر دستاویزات حکومت کو بھیج دی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مدرسوں میں میڈیا کے ذریعے غیر قانونی طور پر تقرری کرنے کا بھی معاملہ سامنے آیا ہے لیکن تحریری طور پر ابھی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے، مدرسہ بورڈ کو تقرری کے حوالے سے کوئی اہم اختیارات حاصل نہیں ہیں، زیادہ تر اختیارات مدارس کے مینیجرس کو حاصل ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ اس میں ہم عمل دخل نہیں کرتے ہیں۔ بورڈ کے اس میٹنگ میں مدرسہ دارالعلوم اہلسنت فیض السلام سنت کبیر نگر کی منظوری کو بھی منسوخ کیا گیا ہے جبکہ سات مدرسوں پر کاروائی ہونی تھی لیکن ان مدارس کو ابھی نوٹس جاری نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اترپردیش مدرسہ بورڈ کا مدارس کے تعلق سے اہم فیصلہ

انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ میں اس بات پر بھی غور و فکر کیا گیا ہے کہ جن مدرسوں نے اپنے دستاویزات پورٹل پر ابھی تک اپلوڈ نہیں کیے ہیں ان کی منظوری ختم ہونا یا منظوری بحال ہونے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے تاہم ان کو ابھی موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنے دستاویزات اپلوڈ کردیں تاکہ ان کی منظوری بحال رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدارس میں تعلیم کو بہتر کرنے کے حوالے سے یہ اہم میٹنگ تھی جس میں مدرسہ بورڈ کے تمام افسران و اراکین نے بھرپور تعاون کیا ہے۔

Last Updated : Sep 14, 2023, 12:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.