ETV Bharat / state

یوپی میں خواتین کی مدد سے کانگریس حکومت بنائے گی: سلمان خورشید - कांग्रेस नेता सलमान खुर्शीद से खास बातचीत

سلمان خورشید نے کہا کہ 'اترپردیش میں کانگریس پارٹی کی جانب سے ابھی تک وزیر اعلی کا کوئی چہرہ نہیں ہے تاہم اس حوالے سے جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔'

کانگریس رہنما سلمان خورشید سے خاص بات چیت

author img

By

Published : Oct 19, 2021, 5:30 PM IST

Updated : Oct 19, 2021, 5:47 PM IST

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما سلمان خورشید نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'ایک طویل مدت سے کانگریس پارٹی اترپردیش کا اقتدار حاصل کرنے میں ناکامیاب رہی ہے، تاہم اس وقت بھی خواتین اتر پردیش کی سیاست سے دور تھیں اور اب بھی ان کی حصہ داری نہ کے برابر نظر آ رہی ہیں۔

کانگریس رہنما سلمان خورشید سے خاص بات چیت

انہوں نے کہا کہ 'کانگریس نے ریاست کی سبھی خواتین کے مفاد میں فیصلہ لیتے ہوئے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں 40 فیصد ٹکٹ خواتین امیدواروں کو دے گی۔'

انہوں نے پارٹی کے اس فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اب یوپی میں خواتین اقتدار میں آئیں گی اور خواتین کے ساتھ ساتھ کانگریس بھی حکومت میں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ 'ریاست میں متعدد مسائل ہیں مثلا جرائم، بے روزگاری، مہنگائی، عدم مساوات، ذات پات اور تعصب وغیرہ لیکن ان تمام مسائل میں خواتین کو سب سے زیادہ جھیلنا پڑتا ہے اور ان سارے مسائل میں خواتین سب سے زیادہ ہدف بنتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ خواتین کی سیاست میں حصہ داری ہونی چاہیے۔'

یہ بھی پڑھیں: UP Assembly Election: کانگریس کا 40 فیصد ٹکٹ خواتین کو دینے کا اعلان

Last Updated : Oct 19, 2021, 5:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.