اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے کندرکی اسمبلی سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار حافظ محمد وارث نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔ Exclusive Interview with Hafiz Muhammad Waris
آپ کو بتا دیں کہ حافظ محمد وارث بہوجن سماج پارٹی چھوڑ کر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کا دامن تھام لیا تھا اور وہ کندرکی اسمبلی سے ایم آئی ایم کے امیدوار بھی ہیں۔ AIMIM candidate from Kundarki Assembly
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے حافظ محمد وارث نے کہا کہ 'میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی سے اس لیے جڑا ہوں کیونکہ اس پارٹی کے قومی صدر مسلمانوں، اقلیتوں اور انصاف کی بات کرتے ہیں۔' Hafiz Muhammad Waris on Owaisi
حافظ محمد وارث نے بتایا کہ 'ابھی تک کندرکی اسمبلی سیٹ سے جس نے بھی جیت حاصل کی ہے اس نے اس علاقے کے لیے کوئی کام نہیں کیا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: مرادآباد: اسد الدین اویسی سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو
انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'اسدالدین اویسی ہمیشہ آئین کی بات کرتے ہیں اور آئین کی حفاظت کرتے ہیں۔'