ETV Bharat / state

UP Assembly Elections 2022: جونپور میں اے آئی ایم آئی ایم امیدوار نایاب عالم سے خصوصی گفتگو - جونپور میں آخری مرحلہ میں اسمبلی انتخابات ہونا ہے

جونپور کے شاہ گنج اسمبلی حلقہ سے ایم آئی ایم کے امیدوار نایاب عالم AIMIM Candidate Nayab Alam نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران موجودہ رکن اسمبلی شیلیندر یادو عرف للئ نے شاہ گنج اسمبلی حلقہ کی عوام کو خود کو کورونا مریض بتا کر اپنے گھر میں چھپ گئے اور نہ اسمبلی حلقہ کے لوگوں کے روزگار کے بارے میں سوچا اور نہ ڈگری کالج کے تعلق سے سوچا فقط انہوں نے اپنا اور اپنے ساتھیوں کو ذاتی فائدہ پہنچایا شیلیندر یادو عرف للئ صرف ایک ناکارہ رکن اسمبلی ثابت ہوئے ہیں۔

اے آئی ایم آئی ایم امیدوار نایاب عالم سے خصوصی گفتگو

author img

By

Published : Mar 2, 2022, 5:53 PM IST

جونپور: اتر پردیش کے ضلع جونپور میں آخری مرحلہ میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ ایسے میں تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کر رہی ہیں۔ Exclusive Interview with AIMIM Candidate Nayab Alam

اے آئی ایم آئی ایم امیدوار نایاب عالم سے خصوصی گفتگو

جونپور میں کل 9 اسمبلی نشستیں ہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے جونپور کی صرف تین اسمبلی نشست صدر، شاہ گنج، منگرا بادشاہ پور سے اپنے امیدوار انتخابی میدان میں اتارے ہیں، جس کو مضبوطی دینے کے لیے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی 4 مارچ کو شاہ گنج اسمبلی حلقہ کے موضع پٹیلہ میں عوام سے خطاب کریں گے۔

ای ٹی وی بھارت نے شاہ گنج اسمبلی حلقہ سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار نایاب عالم سے خصوصی گفتگو کی ہے۔
نایاب احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ عوام کا ہجوم دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مجھے عوام کا کتنا ساتھ مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حلقہ سے مسلسل 20 سال سے سماجوادی پارٹی کا رکن اسمبلی رہا ہے جس نے شاہ گنج کو ترقی سے محروم کردیا یہاں پر ترقی کا نام و نشان بھی نہیں ہے۔ یہاں سڑک بھی درست نہیں ہے اور وزیر توانائی رہتے ہوئے بھی شیلیندر یادو عرف للئ نے بجلی کے تار تک کو بھی تبدیل نہیں کرایا، شاہ گنج گنا شوگر میل ہوا کرتی تھی، جو بہوجن سماج پارٹی کی حکومت میں نیلام ہو گئی شیلیندر یادو عرف للئ نے رکن اسمبلی ہونے کے باوجود بھی انہوں نے ایوانِ اسمبلی میں آواز تک نہیں اٹھائی وہ ایک ناکارہ رکن اسمبلی ثابت ہوئے۔

نایاب عالم نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران موجودہ رکن اسمبلی شیلیندر یادو عرف للئ نے شاہ گنج اسمبلی حلقہ کی عوام کو خود کو کورونا مریض بتا کر اپنے گھر میں چھپ گئے اور نہ اسمبلی حلقہ کے لوگوں کے روزگار کے بارے میں سوچا اور نہ ڈگری کالج کے تعلق سے سوچا فقط انہوں نے اپنا اور اپنے ساتھیوں کو ذاتی فائدہ پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ گنج اسمبلی حلقہ کے تمام امیدواروں میں 'میں خود کو سب سے اوپر پاتا ہوں کیونکہ تمام امیدواروں کے ساتھ آج کا نوجوان سیٹل نہیں ہو پارہا ہے اور آنے والا وقت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا ہے۔

10 مارچ کو اس بات کا علم ہو جائے گا کہ شاہ گنج اسمبلی حلقہ سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے اکثریتی ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے، کیونکہ شاہ گنج میں موجودہ وقت میں ماحول بہت اچھا ہے۔ کیونکہ موجودہ رکن اسمبلی شیلیندر یادو عرف للئ کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بری طرح شکست دے رہی ہے۔

شاہ گنج اسمبلی حلقہ میں جتنے یادو ہیں اتنے ہی مسلمان بھی ہیں اور یادو برادری سے دو شخص انتخابی میدان میں ہیں اور ایسی صورت میں دلت برادری کا ووٹ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ساتھ ہے کیونکہ اسد الدین اویسی صاحب ہی بابا بھیم راؤ امبیڈکر کے قانون کے محافظ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: UP Election 2022: اترپردیش میں مسلمانوں کے مسائل پر عمار رضوی سے بات چیت

انہوں نے کہا کہ چینی میل بند ہونے کی وجہ سے کسان پریشان ہے جو کثیر تعداد میں گنے کی کاشت کرتا تھا۔ جس سے ان کے روزی روٹی کا انتظام ہو جاتا تھا۔ مگر اب وہ کسان بے روزگار ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے امیدوار پرویز عالم بھٹو مریض امیدوار ہیں۔ انہیں بیڈ ریسٹ کرنا چاہیے اور ہم نوجوانوں کو دعائیں دینا چاہیے اور یہاں ہندو مسلم کی بات ہی نہیں ہے، بلکہ تمام عوام کے لئے بات کرنا ہے اور ان کے حقوق کے لیے لڑنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا بھاگیداری سنکلپ مورچہ 403 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہا ہے بغیر ہماری مدد کے اتر پردیش میں کسی کی بھی حکومت نہیں بننے والی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.