ETV Bharat / state

اقلیتوں کو کانگریس کے ساتھ آنا چاہیے:عمران مسعود - کانگریس رہنما عمران مسعود

Imran Masood Reaction سابق رکن اسمبلی عمران مسعود نے مراد آباد میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اترپردیش کے اقلیتوں کو کانگریس کے ساتھ آنا چاہیے۔' انہوں نے کہا کہ 'موجودہ سیاسی صورت حال سے ہم اچھی طرح سے واقف ہیں۔ بی جے پی کو شکست دینے میں ہماری مدد کریں۔'

اقلیتوں کو کانگریس کے ساتھ آنا چاہیے:عمران مسعود

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 11:45 AM IST

اقلیتوں کو کانگریس کے ساتھ آنا چاہیے:عمران مسعود

مرادآباد: ریاست اترپردیش کے سہارنپور ضلع کے سابق رکن اسمبلی اور کانگریس رہنما عمران مسعود مرادآباد پہنچے اور درگاہ حضرت سلطان صاحب پر حاضری دی۔ سابق رکن اسمبلی درگاہ کے میدان میں اقلیتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کانگریس کے ساتھ آنا چاہیے اور بی جے پی کو شکست دینے میں ہماری مدد کرنی چاہئے۔ ہمیں کانگریس کو جیتنے کی بات کرنی چاہئے، ہمیں دوسروں کی لکیر مٹانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اپنی ایک لمبی لکیر کھینچنی ہے۔

سماج وادی پارٹی کے ساتھ سیٹ شیئرنگ پر عمران مسعود نے کہا کہ ملک کے اندر لڑائی بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ہے۔ ایک پول پر وزیر اعظم نریندر مودی ہیں اور دوسرے پول پر راہل گاندھی ہیں۔ کانگریس اور بی جے پی کی اس لڑائی میں ہم اپنی منزل تک پہنچنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کو اقتدار سے ہٹا کر ملک کو برباد ہونے سے بچانا ضروری، کھڑگے

عمران مسعود نے مزید کہا کہ اب مسلم ووٹوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ مسلمان بی جے پی کو شکست دینے کے لیے کام کریں گے۔ ہمیں بی جے پی کو ہرانے کے لیے کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ہمیں کانگریس کو جیتنے کے لیے کام کرنا ہے۔ ہمیں اپنی بنیاد مضبوط کرنے کا حق ہے۔ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جس کے لیے ہر ذات اور مذہب کے لوگ ووٹ دیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.