سنبھل:اترپردیش کے سنبھل ضلع میں ان دنوں صحافی سنجے رانا سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ لوگ اب صحافی سنجے رانا کی حمایت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔عام لوگوں یوگی حکومت سے سوال کر رہے ہیں کہ صحافی کے خلاف کس بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے۔
غورطلب ہے کہ سیکنڈری ایجوکیشن وزیر گلابو دیوی ایک پروگرام میں شرکت کے لئے پہنچی تھیں۔اس دوران یہ یوٹیوب صحافی سنجے رانا نے وعدوں کو یاد دلاتے ہوئے گاؤں کی ترقی پر وزیر سے سوال کئے۔صحافی کے سوال پر وزیر ناراض ہو گئیں۔اس کے بعد صحافی کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔
گاوں کی ترقی سے متعلق سوال کرنا صحافی کے لئے مہنگا پڑ گیا۔صحافی کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس معاملے کے منظر عام پر آنے کے بعد چند لوگ وزیر کی حمایت میں کھڑ ہوگئے ہیں تو چند لوگ صحافی کی حمایت میں آگے آگئے ہیں۔
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے یوٹیوب صحافی کی حمایت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا اور حکومت سے سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ اتر پردیش میں ایمرجنسی ڈکٹیٹر شپ جاری ہے۔اس سے عام لوگوں کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کہاکہ ریاست میں صحافت اور صحافیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سماج وادی کے سربراہ کے ٹوئٹ کے بعد بدھ نگر کنڈوا کے سنجے رانا کی حمایت میں لوگ آنے لگے ہیں۔عام لوگوں کا کہنا ہے کہ صحافی کے خلاف کس بنیاد پر کارروائی کی گئی ہے۔