فرانس کے صدر امینویل میکرون کی شان رسولؐ میں گستاخی کے بعدپوری دنیا کے مسلمانوں کے اندر غم وغصہ کا ماحول ہے۔
اس ضمن میں اترپردیش کے ضلع بجنورکے علاقے میں واقع جامع مسجد کے امام و خطیب قاری عبدالحنان نے کہا کہ فرانس کے واقعے نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلمانوں میں غم وغصہ ہے-انھوں نے کہا کہ اس واقعے کی ساری انسانیت کو مذمت کرنی چاہئے کیونکہ فرانس کے صدر کا بیان انسانیت کے خلاف ہے۔
انہوں نے مسلمانوں کو صبر وتحمل کے ساتھ رہنے صبر وتحمل سے کام لینے کی درخواست کی۔اور انہوں نے یہ بھی کہا ہے کے امن اور شانتی کی وجہ سے انسانیت مجروح اور مردہ نہی ہوا کرتی۔ ہمیں ہر حالت میں انسانیت کو بچانا ہے-
انہوں نے کہا کہ دنیا کے اندر جتنے بھی مذاہب کے لوگ ہیں چاہے وہ ہندو مسلم سکھ عسائی ہو سب کے اندر پیار محبت پیدا کرنا ہے-
بھارت کے اندر جتنی قومیں آباد ہیں -وہ بھی پیغمبراسلامؐ سے عقیدت ومحبت رکھتے ہیں - سبھی ایک دوسرے کے مذہب اور دھرم گرووں کو عزت دیں- کسی کے مذھب اور دھرم کو برا بھلا نہ کہے- ایک دوسرے کے مذہب کو برا بھلا کہنے سے بھائی چارے کی مثال قائم نہی کی جاسکتی۔