ETV Bharat / state

نوئیڈا:خواجہ سرا کو جان سے مارنے کی دھمکی - صاحبہ نامی خواجہ سرا

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے سیکٹر 122 کے پرتھلہ گاؤں میں صاحبہ نامی خواجہ سرا نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے کہ اسے دوسرے خواجہ سرا کے گروپ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔

خواجہ سرا کو جان سے مارنے کی دھمکی
خواجہ سرا کو جان سے مارنے کی دھمکی
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 2:26 PM IST

معاشرہ نہ جانے کس جانب جا رہا ہے کہ اب خواجہ سراؤں میں بھی علاقہ پر اختیارات کی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ سیکٹر 122 کے پرتھلہ گاوں میں رہنے والی صاحبہ خواجہ سرا نے دوسرے اسلحہ بردار خواجہ سرا اور اس کے کچھ دبنگ نوجوانوں پر حملہ کا الزام عائد کیا ہے۔

خواجہ سرا کو جان سے مارنے کی دھمکی
خواجہ سرا کو جان سے مارنے کی دھمکی

متاثرہ صاحبہ نے تھانہ فیس تھری میں شکایت درج کرائی ہے کہ طمنچہ دکھا کر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔صاحبہ کا کہنا ہے کہ اسی طرح میری دوست ایکتا کے ساتھ حادثہ پیش آچکا ہے، لہذا میں پولیس سے چاہوں گی کہ ان کے خلاف فوری اور موثر کاروائی کی جائے۔ہمیں گاؤں والوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

صاحبہ نے کاجل نامی خواجہ سرا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔کاجل نے مجھے کہا ہے کہ یہاں سے چلی جاؤ ورنہ بہت برا انجام بھگتو گی۔صاحبہ نے دو مزید نام بھی پولیس کو بتائے ہیں اور پولیس سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر میرے ساتھ کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو یہ لوگ ہی اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے ساتھیوں کو کوئی خطرہ نہ ہو اور ان کے ساتھ کوئی حادثہ پیش نہ آئے ۔ ہم لڑنے والے لوگوں میں سے نہیں ہیں اور نہ ہی میرے پاس آدمی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.