ETV Bharat / state

والد کرکٹ کھیلنے پر مارتے تھے لیکن اب سمیر رضوی آئی پی ایل میں اپنی بلے بازی کا جلوہ دکھائیں گے

Sameer Rizvi Exclusive Interview اترپردیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شاندار بلے بازی کرنے والے میرٹھ کے سمیر رضوی کو چنئی سپر کنگز کی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ آئی پی ایل 2024 کی نیلامی سی ایس کے نے انہیں 8.40 کروڑ روپے میں خرید کر اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے سمیر رضوی سے خصوصی بات چیت کی ہے۔

exclusive interview with Sameer Rizvi
میرٹھ کے سمیر رضوی کو چنئی سپر کنگز کی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 9:13 PM IST

میرٹھ کے سمیر رضوی کو چنئی سپر کنگز نے 8.40 کروڑ روپے میں خریدا

میرٹھ: اترپردیش سے کئی کھلاڑی ملک کا نام روشن کرچکے ہیں جس میں شریش رینا، محمد کیف، پروین کمار اور رنکو سنگھ کے نام قابل ذکر ہیں اور اب ایک نام میرٹھ سے سمیر رضوی کی شکل میں سامنے آیا ہے جو آئی پی ایل میں اپنے بلے بازی کا جلوہ دکھانے کے لیے تیار ہے۔ دبئی میں آئی پی ایل 2024 کی نیلامی میں چنئی سپر کنگز نے میرٹھ سے تعلق رکھنے والے سمیر رضوی کو 8.40 کروڑ روپے میں خرید کر اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے، جس کی وجہ سے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ہر کوئی سمیر کو مبارکباد دینے ان کے گھر پہنچ رہے ہیں۔ اس موقع پر سمیر رضوی اور ان کے اہل خانہ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔ سمیر نے کہا کہ چنئی سپر کنگز کے لیے کھیل کر بہت خوشی ملے گی، کیونکہ انہیں مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ سمیر نے کہا کہ وہ مہندر سنگھ دھونی سے بہت زیادہ بات کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ ابھی تک یہ سوچ رہے ہیں کہ جب وہ ان سے ملاقات کریں گے تو وہ اپنے سپر اسٹار سے کیا بات کریں گے۔

سمیر کی والدہ رخسانہ نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو بچپن سے ہی کرکٹ کا شوق تھا، انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا سچن تنڈولکر کو اپنا آئیڈیل مانتا ہے۔ انہیں پوری امید ہے کہ ان کا بیٹا آئی پی ایل میں بیٹنگ کرکے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ اپنے بیٹے کی خواہش کے بارے میں رخسانہ نے بتایا کہ ان کی اور ان کے بیٹے کی ایک ہی خواہش ہے کہ وہ بہتر کارکردگی دکھائے اور ٹیم انڈیا کے لیے کھیلے۔

میرٹھ کے سمیر رضوی اپنے والدین کے ساتھ
میرٹھ کے سمیر رضوی اپنے والدین کے ساتھ

سمیر کے والد حسین رضوی نے بتایا کہ بچپن میں جب سمیر اسکول کی بجائے کرکٹ گراؤنڈ جاتا تھا تو اس کی کافی زیادہ پٹائی کی جاتی تھی کیونکہ انہیں یقین تھا کہ اگر ان کا بیٹا پڑھے گا تو کچھ بن جائے گا، لیکن اس نے کبھی بھی اپنی پڑھائی پر توجہ نہیں دی کیونکہ وہ کچھ اور بننا چاہتا تھا۔ اس کے ماموں تنویر نے اس کے شوق کو سمجھا اور اس کی پرورش کی۔ سمیر کے ماموں نے سمیر کو کرکٹ کی بہتر تربیت دے کر اسے اس قابل بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خواب ہے کہ ان کا بیٹا ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں منتخب ہو کر میرٹھ کو دنیا میں مشہور کرے۔ اس دوران سمیر کے جچازاد بھائیوں نے بھی سمیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ابھی تو آدھا سفر طے ہوا ہے آدھا ابھی باقی ہے۔

بیس سالہ سمیر رضوی ایک انکیپڈ کھلاڑی ہیں، جو اتر پردیش کے لیے کھیلتے ہیں۔ سمیر کی بنیادی قیمت صرف 20 لاکھ روپے تھی اور چنئی نے انھیں 8.40 کروڑ میں خریدا ہے۔ سمیر ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ جس کی وجہ سے انہیں آئی پی ایل کے 17ویں سیزن میں ان کی محنت کا پھل ملا ہے۔ یہ کھلاڑی اس وقت اپنی بیٹنگ اور باؤلنگ سے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسی سال اتر پردیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں سمیر نے 10 میچ کھیل کر 9 اننگز میں 50.56 کی اوسط سے 455 رنز بنا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ سمیر نے اس دوران 2 سنچریاں اور ایک نصف سنچری اسکور کی تھی۔اس ٹورنامنٹ میں سمیر رضوی نے 35 چھکے اور 38 چوکے لگائے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ سمیر رضوی اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (UPCA) کی ڈومیسٹک لیگ میں کھیل چکے ہیں۔ سمیر بچپن سے ہی سچن تنڈولکر جیسا بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ اس سے قبل سمیر سید مشتاق علی ٹرافی میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ سمیر ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے 13ویں کھلاڑی تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.