ETV Bharat / state

ایٹہ:زہریلی شراب پینے سے 2افراد کی موت،ایک زخمی - ایٹہ ای ٹی وی بھارت خبر

اترپردیش کے ضلع ایٹہ کے جلیسر تھانہ علاقے کے وشنی پور اور جمال پور درجن گاوں میں شراب پینے کے بعد دو افراد جئے پال اور مہیش کی موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک رگھوراج کی حالت بگڑنے پر ہاتھرس کے پریم رگھو اسپتال میں داخل کریا گیا ہے

2افراد کی موت
2افراد کی موت
author img

By

Published : Jun 26, 2021, 10:43 PM IST

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع افسر انکت اگروال،ایس ایس پی ادئے شنکر سنگھ، ضلع آبکاری افسر ابھئے گنگوار، اڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (تنظیم)وویک مشر،اڈینشل سپرنٹنڈنٹ او پی سنگھ کئی تھانے کے فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ایٹہ کے ایس ایس پی ادے شنکر سنگھ نے بتایا کہ تینوں نے 24جون کی شام 5بجے جئے پال کے گھر پر شراب پی تھی اور غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق اس میں نشہ آور دوا کے ٹیبلیٹ ملائی تھی۔

مزید پڑھیں :مرزاپور میں زہریلی شراب پینے سے چار افراد کی موت

اس سے قبل 24جون کو ہی متوفی مہیش کے بھائی چندرپال کو آپسی تنازع کی وجہ سے 34پولیس ایکٹ میں جلیسر تھانے میں قید کیا گیا تھا۔ جس کو چھڑانے کے لئے متوفی مہیش اور اس کی بھابھی موٹر سائیکل پر جلیسر تھانہ گئے تھے۔ اس درمیان بھابھی کو تھانے میں چھوڑ کر متوفی مہیش نے جلیسر کے ٹھیکے پر جاکر شراب پی تھی۔اس کے بعد موٹر سائیکل سے گھر لوٹے وقت گاوں پہنچ کر 24جون کی ہی شام 5بجے جئے پال کے گھر متوفی مہیش نے جئے پال اور رگھوراج کے ساتھ شراب پی تھی اور شراب میں نشہ آور ٹیبلیٹ ملائی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.