مظفرنگر: اترپردیش کے مظفرنگر ضلع جیل میں قیدیوں کے لیے مذہبی، روحانی اور ادبی لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ جیل کے قیدی اب جیل کے لائبریری سے اپنے پسند کی کتابوں کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ جیل انتظامیہ کا ماننا ہے کہ اس پہل سے قیدیوں کی زندگی میں بہتری آئے گی۔
اطلاعات کے مطابق ضلع مظفرنگر کی ڈسٹرکٹ جیل میں گزشتہ کئی سالوں میں کافی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ تاہم جیل سپریٹینڈینٹ سیتا رام شرما کی پوسٹنگ کے بعد سے کئی انوکھے تبدیلیاں بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
دراصل نئے جیل سپریٹینڈ کی مظفرنگر جیل میں پوسٹنگ ہوتے ہی ایک کے بعد دیگرے اسکیم کو نافذ کیا گیا، اسی درمیان جیل سپریٹینڈینٹ نے ایک اہم قدم اٹھایا اور جیل میں جدید لائبریری کی بنیاد ڈالی جس میں مذہبی روحانی اور ادبی کتابیں رکھی گئی ہیں۔ اس لائبریری میں روزانہ سو سے زائد قیدی کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں۔ لائبریری کی دیواروں پر خوبصورت اور دلکش پینٹنگز بنائی گئی ہیں۔ لائبریری کا دیکھ بھال سپریٹینڈینٹ اور ڈپٹی جیلر کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
اس حوالے سے جیل سپریٹینڈینٹ سیتا رام کا کہنا ہے کہ میں جیل میں بہتری لانا چاہتا ہوں تاکہ یہاں پر رہنے والے قیدی برائی کا راستہ چھوڑ کر اچھائی کا راستہ اختیار کرلیں۔ ان کا مقصد ہے کہ اس جیل میں بند سبھی قیدیوں کو یہاں پر رکھی ادبی اور مذہبی کتابوں کو پڑھا کر غلط سے اچھائی کی طرف لایا جائے۔