ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی سمیت متعدد اضلاع میں سنیچر کو سوشل میڈیا پر افواہ پھیلی کی لاک ڈاؤن میں رعایت دیتے ہوئے متعدد اقسام کی دکانیں سنیچر سے کھول دی جائیں گی۔ دن بھر اس افواہ پر گفتگو ہوتی رہی۔ کہیں کہیں تو لوگوں نے دکانیں کھولنے کی بھی کوشش کی لیکن پولیس نے بند کرا دیا.
شام کو ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے اپنا بیان جاری کرکے اس مسلے پر رخ واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ریاستی حکومت کی جانب سے کوئی بھی ہداہت نہیں ملی ہے کہ ضروری اشیاء کے سامانوں کی دکانوں کے علاوہ دیگر اقسام کی دکانیں کھولی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے جو دکانیں کھل رہی تھیں وہیں دکانیں اپنے طئے اوقات کے مطابق کھلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو ٹرینڈ کر رہا ہے وہ صرف افواہ ہے.