ETV Bharat / state

ماحولیاتی آلودگی کا گہرا اثر کئی اضلاع پر

پوری ریاست میں ماحولیاتی آلودگی نے خطرناک رخ اختیار کررکھا ہے۔ جس کے پیش نظر باغپت، شاملی اور میرٹھ میں پانچ نومبر تک اسکولوں کی چھٹی کردی گئی ہے۔

ماحولیاتی آلودگی کا گہرا اثر کئی اضلاع پر
author img

By

Published : Nov 4, 2019, 3:11 PM IST

آب وہواو ماحولیات کے ماہرین نے صاف کیا ہے کہ آتش بازی کی آلودگی سے پورا اترپردیش اسماگ کی زد میں ہے۔ اس دوران میرٹھ، آگرہ، کانپور، لکھنؤ پریاگ راج اور وارانسی کی ائیر کوالٹی انڈکس(اے کیو آئی) بے قابو ہوکر اب تک کے سب سے اونچی سطح پر پہنچ گیا۔

دارالحکومت لکھنؤبھی دھندھ کی گرفت میں ہے۔ سنیچر کو لکھنؤ کا اے کیو آئی 422 ریکارڈ کیا گیا تھا جو اتوار کو کم ہوکر 400 رہ گیا۔ حالانکہ یہ بھی خطرناک زمرے میں آتا ہے۔

دارالحکومت میں سورج دن بھر بادلوں سے آنکھ مچولی کھیلتا رہا۔ پیر کو بھی یہی حالت بدستور قائم ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تین۔چار دنوں تک یہی حالات رہنے کے آثار ہیں۔ اب تیز ہوا چلنے کے بعد ہی حالات میں کچھ بہتری آسکتی ہے۔ لکھنؤ میونسپل کارپوریشن آلودگی کو کم کرنے کے لئے درختوں پر پانی کا چھڑکاؤ کررہا ہے۔

ریاستی حکومت نے پہلے ہی دارالحکومت میں تعمیراتی کاموں کو بند کرادیا ہے۔تعمیراتی کام کرا رہے افراد کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تعمیرائی سائٹ کو ڈھک کر کام کریں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.