ETV Bharat / state

Environmental Awareness Programme بین الاقوامی انسانی حقوق اور کرائم کنٹرول کونسل کے زیر اہتمام ماحولیاتی آگاہی پروگرام - ماحولیات کے بارے میں آگاہی پیدا

بین الاقوامی یوم ماحولیات کے موقع پر جہاں شہر بھر میں مختلف پروگرام منعقد کیے گئے۔ بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ممبر پارلیمان بی جے پی لیڈر جیا پردا نے خصوصی طور پر بین الاقوامی انسانی حقوق اور جرائم کنٹرول کے زیر اہتمام ماحولیاتی بیداری سے متعلق ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کی۔

بین الاقوامی انسانی حقوق اور کرائم کنٹرول کونسل کے زیر اہتمام ماحولیاتی آگاہی پروگرام

author img

By

Published : Jun 9, 2023, 11:32 AM IST

بین الاقوامی انسانی حقوق اور کرائم کنٹرول کونسل کے زیر اہتمام ماحولیاتی آگاہی پروگرام

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں منعقدہ کے دوران ماحولیات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس دوران آئی ایچ آر سی سی سی (انٹرنیشنل ہیومن رائٹس اینڈ کرائم کنٹرول کونسل ) کے ممبران نے عزم کیا کہ اگلے بیس دنوں میں 20 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں سماجی اور فلاحی کاموں میں نمایاں خدمات کے لیے تقریباً 100 معروف شخصیات کو قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر وی پی سنگھ نے کہا کہ ماحول کو لے کر سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے۔ اگر آج ہم اس کے بارے میں سنجیدہ نہ ہوئے تو ہمیں مستقبل میں اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ ملک اور بیرون ملک مختلف قسم کے آگاہی پروگرام چلا رہا ہے۔ 2013 سے یہ تنظیم ہندوستان کے مختلف حصوں میں انسانی فلاح و بہبود کے لیے اور عوامی اور فلاحی کام کر رہی ہے جو فطرت اور ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انسانوں اور جانوروں پرندوں کی دوستانہ و سماجی ہم آہنگی کو معاشرے کا حصہ بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Summer Camp جامعہ ملیہ اسلامیہ اسکول میں سمر کیمپ کا مقصد بچوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا

جیا پردا نے کہا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مودی جی کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے، کیونکہ ان کی اکیلی کوششوں سے سب کچھ نہیں ہوسکتا، بلکہ سب کو ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہوگا۔ جیا پردا نے مزید کہا کہ ماحولیات کا دن سال میں ایک دن نہیں ہوتا بلکہ سال بھر اس کے بارے میں آگاہی کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو کیسے بچایا جائے، اس چیز کو ہر وقت ذہن میں رکھنا چاہیے، اس تقریب میں زندگی اور سماج کے مختلف شعبۂ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے کے اعتراف میں سماجی کارکنان کو اعزازات سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.