ETV Bharat / state

بارہ بنکی: معذور خاتون پر گھر کی پوری ذمہ داری - اترپردیش نیوز

کووڈ-19 کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر کوئی متاثر ہوا۔ لاک ڈاؤن تو ختم ہو چکا ہے مگر کچھ ایسے افراد بھی ہیں جو آج بھی مالی حالات سے دوچار ہیں۔ انہیں میں سے ایک ہیں ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کی بارہ بنکی کی معزور خاتون صفت فاطمہ۔

entire responsibility of the house on the handicap woman in barabanki
معزور خاتون پر گھر کی پوری ذمہ داری
author img

By

Published : Nov 8, 2020, 5:37 PM IST

صفت فاطمہ کو لاک ڈاؤن نے انہیں اس قدر متاثر کیا ہے کہ ان کہ آسان سی چل رہی زندگی میں اب دشواریوں کے علاوہ کچھ نہیں ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

بارہ بنکی کی آواس وکاس کالونی میں واقع کانشی رام کالونی کی صفت فاطمہ آنگن واڑی ورکر ہیں۔ ان کےشوہر انجم حسین کیبل آپریٹر تھے۔ لاک ڈاؤن سے قبل تک دونوں مل کر اتنی کمائی کر لیتے تھے کہ زندگی آرام سے گزر بسر ہو رہی تھی، لیکن لاک ڈاؤن میں انجم حسین کی نوکری چلی گئی۔

انجم قلب کے مرض میں مبتلاہیں۔ جس کی وجہ سے وہ کوئی بھاری کام بھی نہیں کر سکتے ہیں۔

جس کی وجہ سے اب گھر کی ذمہ داری صفت فاطمہ پر آ گئی۔ صفت کی محض تھوڑی سی تنخواہ میں کسی طرح گھر چل رہا ہے۔ صفت سنہ 2007 سے آنگن باڑی ورکر ہیں۔

ان کے محمکہ کی جانب سے انہیں مختلف رعایت اور مدد کی جاتی ہے، لیکن پوسٹ گریجویٹ تک تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود محکمہ کی جانب سے کچھ ایسا نہیں کیا گیا جس سے صفت کی آمدنی بہتر ہو سکے۔

صفت کی ایک بیٹی بھی ہے جو ہر وقت اپنی معزور ماں کی خدمت میں لگی رہتی ہے۔ اسلئے ان کی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

بارہ بنکی سے برطانیہ تک اندلیب کے ہنر کا جادو

صفت کے شوہر کی بس یہی خواہش ہے کہ اسے بہتر روزگار مل جائے تاکہ وہ اپنے گھر کی مناسب طریقے سے کفالت کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.