علیگڑھ: اترپردیش کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذاکر حسین انجینئرنگ کالج کے بی ٹیک اور ایم ٹیک کے آخری سال کے طلباء نے اختیاری مضمون کو لازمی کرنے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ بلاک کر دی۔ طلباء نے کالج پرنسپل اور ڈین پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی مرضی سے اختیاری مضمون لینا چاہتے ہیں۔ لیکن اختیاری مضمون ہمیں کالج کے پرنسپل اور ڈین اپنی مرضی سے دے رہے ہیں، کچھ مضمون کا ہم اپنی مرضی سے انتخاب کرسکتے ہیں جو کالج انتظامیہ نہیں کرنے دے رہا ہے جس کے خلاف طلبہ احتجاج کر رہے ہیں۔ Engineering Students Protest Against Unwanted Subjects In AMU
موقع پر کالج پرنسپل سمیت یونیورسٹی کے پراکٹر طلبہ سے بات کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے پہنچ گئے۔ کالج انتظامیہ اور پروکٹوریل ٹیم احتجاج کرنے والے طلباء کو سمجھانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن طالب علم اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں اور سڑک کو کھولنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں وہیں سڑک بند ہونے سے آنے جانے والے کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Hindu Mahasabha Warning علی گڑھ میں ہندو مہاسبھا کے رہنماؤں نے مزار کو مسمار کرنے کی دھمکی دی
احتجاج میں شامل احتشام ذاکر نے کہا کہ انجینئرنگ میں ایک مضمون اوپن الیکٹریفائیڈ ہوتا ہے، جس کا طالب علم خود انتخاب کرتے ہیں لیکن آپشنل کا مضمون زبردستی انجینئرنگ کے طلباء پر مسلط کیا جا رہا ہے۔ طلباء نے کہا ہے کہ جب تک طلباء انہیں اپنی مرضی سے مضمون کا انتخاب نہیں کرنے دیں گے، روڈ بلاک کر کے احتجاج کرتے رہیں گے۔
محمد تسنیم رضا کا الزام ہے کہ کالج انتظامیہ تاناشاہی کر رہی ہے جو مضمون اختیاری ہیں اس کو زبردستی لازمی بنا رہی ہے۔ جب تک انتظامیہ ہمیں اپنی مرضی سے مضمون کو انتخاب کرنے کی اجازت سے متعلق نوٹس جاری نہیں کریگا جب تک احتجاج جاری رہے گا۔