جبکہ وہیں اس انکاؤنٹر میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔
پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق رامپور میں نواب گیٹ کے پاس پولیس اہلکار گاڑیوں کی چیکنگ میں مصروف تھے۔
تبھی ایک مخبر سے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک ایکس یو وی گاڑی میں کچھ لوگ گائے کی نسل کے جانور کو لے کر گاندھی سمادھی کی جانب جا رہے ہیں۔ پولیس نے فوری ان کا تعاقب کیا۔
پولیس کو اپنے نزدیک آتا دیکھ کر گاڑی میں سے ایک شخص نے گولی چلائی۔
جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بھی ان پر فائرنگ کی۔
اس دوران دونوں جانب سے کئی راؤنڈ فائرنگ ہوئی۔
اس انکاؤنٹر میں پولیس کی گولی لگنے سے ایک گائے اسمگلر زخمی ہو گیا۔
جس کے بعد پولیس نے گھیرا بندی کر کے زخمی سمیت تینوں ملزمین کو گرفتار کر لیا۔
وہیں اس انکاؤنٹر میں ایک پولیس اہلکار بھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار گائے اسمگلر کار میں ممنوعہ جانور لے کر جا رہے تھے۔
ساتھ ہی پولیس نے ان ملزمان کے قبضے سے ایک پستول اور دو طمنچہ بھی برآمد کیا ہے۔
انکاؤنٹر کے بعد فارینسک ٹیم نے جائے واردات کا باریکی سے جائزہ لیا۔
پولیس اور بدمعاشوں میں یہ تصادم سول لائن تھانہ علاقے میں گاندھی سمادھی بائی پاس روڈ کے نزدیک ہوا۔