ETV Bharat / state

'انکاؤنٹر کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرائی جائے'

بی ایس پی سپریمو اور سابق وزیراعلیٰ نے مطالبہ کیا ہے کہ وکاس دوبے انکاؤنٹر معاملے کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرائی جانی چاہیے۔

بی ایس پی سپریمو اور سابق وزیراعلیٰ نے مطالبہ کیا ہے کہ وکاس دوبے انکاؤنٹر معاملے کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرائی جانی چاہیے

author img

By

Published : Jul 10, 2020, 7:40 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو اور سابق وزیراعلیٰ مایاوتی نے کانپور میں آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل کے کلیدی ملزم وکاس دوبے کے انکاؤنٹر میں مارے جانے کے واقعہ کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مایاوتی نے کہا کہ 'کانپور پولیس کے اہلکاروں کے قتل کی واردات اور اس کے کلیدی ملزم وکاس دوبے کو مدھیہ پردیش سے کانپور لاتے وقت آج پولیس کی گاڑی کے پلٹنے اور اس کے فرار ہونے کی کوشش کرنے پر اترپردیش پولیس کی جانب سے جان سے مار دینے وغیرہ کے پورے معاملے کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہونی چاہیے۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہ اعلیٰ سطحی جانچ اس لیے بھی ضروری ہے تاکہ کانپور سانحہ میں ہلاک ہوئے آٹھ پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو انصاف مل سکے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس ساتھ ہی پولیس اور کریمنل سیاسی عناصر کے خفیہ تال میل کی بھی شناخت کرکے انہیں بھی سخت سزا دلائی جاسکے، ایسے اقدام سے ہی اترپردیش کرائم سے پاک ہوسکتا ہے۔'

واضح رہے کہ کانپور کے چوبے پور علاقے میں آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل کے کلیدی ملزم وکاس دوبے کو پولیس نے کل اجین سے گرفتار کیا تھا۔

اجین سے کانپور لاتے وقت بھوتی علاقے میں پولیس نے اس وقت اس پر فائرنگ کردی جب وہ مبینہ طور سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، بعد میں اسے زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.