ETV Bharat / state

پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم، انعامی بدمعاش زخمی

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 9:56 PM IST

مظفر نگر میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم میں ایک 10 ہزار کا انعامی بدمعاش زخمی ہوگیا۔

پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم، انعامی بدمعاش زخمی
پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم، انعامی بدمعاش زخمی

ریاست اُترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے تھانہ نئی منڈی کے رتھیڈی کٹ کے پاس چیکنگ کے دوران دو اسکوٹی سوار شرپسندوں کو پولیس نے روکنے کا اشارہ کیا۔ تو بدمعاشوں نے پولیس کی ٹیم پر فائرنگ کرکے بھاگنے کی کوشش کی۔

اسی دوران پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا، جس میں گئیور رہائشی رام پوری میم لالنا زخمی ہو گیا۔

گئیور جس پر 10 ہزار کا انعام ہے پولیس کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔اس بدمعاش پر 10 ہزار کا انعام ہے۔ جو مظفر نگر کا رہنے والا ہے۔

پولیس نے زخمی بدمعاش کے قبضے سے 1 اسکوٹی بغیر نمبر کی، 1 طمنچہ اور 2 زندہ کارتوس اور دو کھوکھا کارتوس برآمد کیا ہے۔

اس زخمی بدمعاش کے خلاف کئی مقدمے پہلے سے درج ہیں اور اس پر 10 ہزار کا انعام بھی رکھا گیا ہے جبکہ تصادم کے دوران زخمی ہونے والے بدمعاش کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس نے مفرور بدمعاش کو گرفتار کرنے کے لیے کومبنگ کی ، لیکن بدمعاش فرار ہوگیا ۔

اسی دوران پولیس نے زخمی بدمعاش گئیور کو علاج کے لیے ضلعی اسپتال میں داخل کرایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.