ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر جابر حسین نے ای ٹی وی بھارت سے خاص گفتگو کی جس میں انہوں نے بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے جانب سے ڈیزل اور پیٹرول کے قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ '25 جون 1975 سے 21 مارچ 1977 تک ملک میں سابق وزیراعظم اندرا گاندھی نے ایمرجنسی نافذ کی تھی آج کی دور حکومت کسی ایمرجنسی سے کم نہیں ہے نریندر مودی کی حکومت نے 1975 کی ایمرجنسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
ضلع صدر نے تعلیمی نظام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاست اتر پردیش کا تعلیمی نظام بلکل اچھا نہیں ہے اسکولز میں آن لائن تعلیم دینا بچے کے مستقبل کو خراب کرنا ہے، آن لائن تعلیم کے نام پر بچوں کے والدین سے اسکولز فیس کے نام پر موٹی رقم وصول کر رہی ہے۔
انہوں کہا کہ حکومت سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پیٹرول کے قیمتوں میں مزید کمی کی جائے۔ تعلیمی نظام درست کیا جائے،