ETV Bharat / state

Markaz Seerat Committee Jaunpur: مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر عہدے کے لیے انتخاب اتوار کو - مرکزی سیرت کمیٹی جونپور انتخابات

مرکزی سیرت کمیٹی، جونپور کے صدر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ ’’اس مرتبہ بھی مرکزی سیرت کمیٹی کے چناؤ پیٹرن میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔‘‘Election Markaz Seerat Committee Jaunpur

مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر عہدے کے لیے انتخاب اتوار کو

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 3:42 PM IST

مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر عہدے کے لیے انتخاب اتوار کو

جونپور: ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں ماہ ربیع الاوّل کی تیاریاں ایک ماہ قبل سے ہی شروع ہو جاتی ہیں۔ بارہ ربیع الاوّل کو پورا شہر دلہن کی طرح سجایا جاتا ہے اور انجمنیں نعت و منقبت کے کلام پیش کرتی ہیں، اور فن سپاہ گری کے اکھاڑے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ مختلف اقسام کی دکانیں، اسٹالز سجائے جاتے ہیں اور طرح طرح کے پکوان فروخت کیے جاتے ہیں۔ بزرگ، نوجوان، بچے، عورتیں سبھی خوش نظر آتے ہیں، اس دن بعد نماز عصر قدوائی پارک میں قومی یک جہتی کے عنوان سے ایک پروگرام کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے اور بعد نماز مغرب شاہی عیدگاہ سے ایک جلوس برآمد ہوتا ہے جو اپنے قدیمی راستوں سے ہوتا ہوا اٹالہ مسجد پہنچ کر جلسے کی شکل میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ ان سبھی چیزوں کی قیادت مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر اور ان کی ٹیم کرتی ہے اور حسب سابق اس مرتبہ بھی نئے صدر عہدے کے لئے انتخابات عمل میں لائے جائیں گے۔ انتخاب کے لیے اتوار 27 اگست صبح دس بجے شاہی اٹالہ مسجد میں ایک میٹنگ بلائی گئی ہے جس میں نئے صدر کا انتخاب شہر کی تمام انجمنیں، سجاوٹ کمیٹیاں، فن سپاہ گری کے اکھاڑے اور شہر کے معززین کریں گے۔ اس موقع پر مرکزی سیرت کمیٹی کے موجودہ صدر حفیظ شاہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔

مرکزی سیرت کمیٹی کے موجودہ صدر حفیظ شاہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’شہر کی عوام کے بدولت جو کام ماضی میں ہوتے آئے ہیں وہ میری صدارت کے دوران بھی ہوئے ہیں، کافی اچھا تجربہ رہا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ شروع سے ہی یہ دستور رہا ہے کہ ماہ صفر کے پہلے ہفتے میں انتخاب ہوتا چلا آیا ہے اس مرتبہ بھی 27 اگست کو اتوار کے دن دس بجے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں شہر کی انجمنیں، سجاوٹ کمیٹی، فن سپاہ گری کے اکھاڑوں کے صدر سیکریٹری موجود رہیں گے جس میں مرکزی سیرت کمیٹی کے نئے صدر اور جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لئے انتخاب ہونا ہے۔

حفیظ شاہ نے بتایا کہ اس مرتبہ بھی مرکزی سیرت کمیٹی کے چناؤ پیٹرن میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں ہیں اس سے پہلے کے صدور نے بھی بدلاؤ کیا تھا اور اس ٹیکنالوجی کے دور میں بھی کچھ بدلاؤ کیا جائے گا تاکہ بہتر انتخاب کرایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی سیرت کمیٹی کی یہ ذمہ داری رہتی ہے کہ بارہ ربیع الاوّل کو منعقد ’’جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ جو کہ پورے اتر پردیش میں مشہور ہے، اس جلوس کی قیادت کرنا اور رجب کے مہینے میں جشن معراج النبی (ﷺ) جلوس کی دیکھ بھال کرنا اور اس کے علاوہ مسلمانوں سے متعلق سیاسی و سماجی مدعوں پر گفتگو کرنا اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی سیرت کمیٹی صرف جلسہ و جلوس کی قیادت نہیں کرتی بلکہ اس کے علاوہ تمام سماجی کاموں میں پیش پیش رہتی ہے، اس مرتبہ مفت طبی کیمپ، خون عطیہ کیمپ، جیسے سماجی کاموں میں حصہ لیتی رہتی ہے تاکہ سماج کے لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جلسہ و جلوس کو قائم ہوئے 100 سال ہو چکے ہیں اور ہمارے بزرگوں نے بہت عرق ریزی کے بعد اس جلوس کو قائم کیا تھا جس کا مقصد نوجوانوں میں صحابہ کرام کی محبت و عقیدت پیدا کرنا ہے۔ آج بھی نوجوان طبقہ اپنے بزرگوں کی قیادت میں جلسہ و جلوس سے متعلق چیزیں سیکھ، سمجھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Seerat un Nabi 2022 Competition مظفرنگر میں سیرت رسول اور نوجوانان ملت سمپوزیم کا انعقاد

حفیظ شاہ نے بتایا کہ یہ بات حق ہے کہ اس جلوس کی سو سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی نوجوان کو صدر بنایا گیا تھا ورنہ مجھ سے پہلے جتنے بھی لوگ صدر بنے سب 50 سال کی عمر کے تھے مجھے 35 سال کی عمر میں میرے کام اور تجربے کے بدولت یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے اور اب ضرورت ہے کہ بزرگوں کی سر پرستی میں نوجوان آگے آئیں تاکہ جلوس اپنے قدیمی رو میں آ سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہماری کوشش ہے اور اس کے لیے تمام سابق صدور سے رابطے میں بھی ہوں کہ آپسی رضامندی سے ایک بہتر صدر اور جنرل سکریٹری کا انتخاب کرلیا جائے تاکہ کسی طرح کی بد عنوانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘‘.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.