ان 11 نشستوں میں رامپور شہر کی سیٹ بھی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما آعظم خاں کے رکن پارلیمان بننے کے بعد یہاں کی اسمبلی سیٹ خالی ہوگئی تھی۔ جس پر اب 21 اکتوبر کو الیکشن ہونا ہے۔
رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد اعظم خاں نے شہر ممبر اسمبلی کی سیٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا جس پر آئندہ ماہ اکتوبر میں ضمنی انتخاب ہونا ہے۔
کانگریس اور بہوجن سماج پارٹی نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، تاہم سماجوادی پارٹی اور بی جے پی نے ابھی اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔
حالانکہ بی جے پی سے دو مسلمان بھی ٹکٹ کے دعویدار ہیں، لیکن بی جے پی کسی غیر مسلم کو ہی میدان میں اتارے گی۔