ETV Bharat / state

الہ آباد ہائی کورٹ کے 8 نئے ججس نے لیا حلف - ججوں میں جسٹس چندر کمار رائے

الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس راجیش بندل نے بدھ کو نو نامزد سبھی آٹھ اڈیشنل ججوں کو عہدے اور راز داری کا حلف دلایا۔ حلف برداری تقریب چیف جسٹس کے چیمپر میں منعقد کی گئی۔

الہ آباد ہائی کورٹ کے 8 نئے ججوں نے لیا حلف

author img

By

Published : Oct 13, 2021, 10:57 PM IST

حلف لینے والے نئے نامزد ججوں میں جسٹس چندر کمار رائے، جسٹس کرشن پہل، جسٹس سمیر جین، جسٹس آشوتوش شریواستو، جسٹس سبھاش ودھیارتی، جسٹس برج راج سنگھ، جسٹس شری پرکاش سنگھ و جسٹس وکاس بدھوار شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے 24 اگست کو 13 وکلاء اور 4 ڈسٹرکٹ ججوں کے نام کی مرکزی حکومت کو الہ آباد ہائی کورٹ کا جج نامزد کرنے کی سفارش بھیجی تھی۔ مرکزی حکومت نے 13ناموں میں سے 8وکیلوں کو دو سال کے لئے اڈیشنل جج بنائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔جنہیں آج چیف جسٹس نے حلف دلایا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ایمس میں داخل

تقریب میں ہائی کورٹ کے سبھی جج، جوڈیشیل افسران، اڈیشنل سالیسٹر جنرل و ایلڈر کمیٹی کے صدر ششی پرکاش سنگھ، ایڈوکیٹ جنرل راگھویندر سنگھ، صدر و سکریٹری ایڈوکیٹ ایسوسی ایشن و اودھ بار ایسو سی ایشن اور سینئر وکیل موجود رہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.