ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد آگرا شاہراہ پر بس اور ٹینکر کے مابین ہوئے تصادم میں آٹھ فراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 25 شدید زخمی ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق مرادآباد ۔ آگرہ شاہراہ پر سواری لے کر جارہی بس کہرے کی وجہ سے سامنے سے آرہی ٹینکر نے ٹکر ماردی، جس سے بس میں سوار آٹھ افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ دیگر 25 افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
مقامی لوگوں کی اطلاع پر جائے وقوع پر پہنچے ایس پی چکریش مشرا نے آگے کی کاروائی شروع کردی۔